آپ کو بھی 14اگست مبارک ہو

غیروں سے اپنوں کی غلامی تک

اگست کا عزم پاکستان ایک ایسا مقصد تھا جس پر چلتے ہوئے پاکستان کو دنیا کی ایک بہت بڑی اور موثر طاقت بنایا جاسکتا تھا۔پاکستان کے طاقتور اداروں ِ،لوگوں نے ملک کو مفادات پر مبنی ڈکٹیٹر شپ،اقرباءپروری،کرپشن،برادری ازم،شخصیت پرستی،دھونس،دھمکی،جبر،بے انصافی اورظلم کی بڑی مثال بنا دیا۔آج ملک میں اچھائی کو برائی اور برائی کو اچھائی بناتے ہوئے منفیت کو جائز قرار دیا گیا ہے۔اہم قومی امور پر عوام کوگمراہ رکھا جاتا ہے۔اور اب یہ حال ہے کہ ادارے،طبقات اور شخصیات کیا عوام کا بھی ”آوے کا آوہ “بگڑا ہوا ہے۔انتہا پسندی،جنونیت،جہالت،غلاظت،جائز ناجائز طریقے سے مال بنانا ہمارے معاشرے کا خاصہ بن چکا ہے۔14اگست کا خواب کیا تھا، اور ہمارے ملک کے طاقتور طبقہ نے بدکرداری کی انتہا کرتے ہوئے اس ملک کو کیا بنا دیا۔

”جب کوئی کہتا ہے کہ یوم آزادی مبارک ہو تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی میرے گہرے ،سنگین زخموں کو چھیل رہا ہو ۔ مجھ میں اتنی ڈھٹائی نہیں کہ میرے پاکستان کا یہ حال ہو اور میں (Proud Pakistani) پر فخر پاکستانی کے نعرے لگاﺅں۔ اتنی جگہ کہاں ہے دل داغدار میں“۔

جب کوئی یہ کہتا ہے کہ اس پاکستان سے محبت کرو یا ادھر سے نکل جاﺅ ،تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں کی اولادیں کہہ رہی ہوں کہ یہی پاکستان ہے چاہے تمھیں پسند ہو یا نہ ہو۔
”جس شہر کی دھن میں نکلے تھے وہ شہر دل برباد کہاں“
بس اتنی سے میری تقدیر بدلی کبھی زنداں کبھی زنجیر بدلی
نہ ان آنکھوں نے اپنے خواب بدلے نہ ان سپنوں کی تعبیر بدلی

پاکستان کا قومی ترانا ایک بہت بڑے مقصد کا عزم ہے لیکن عملی صورت یہ ہے کہ
پاک سر زمین ناشاد کشور حسین برباد
تو تھا نشان عزم عالی شان ارض پاکستان
بن گیا مرکز بے یقیں ناشاد
پاک سر زمین کا نظام ظلم اور لوٹ مار ناتمام
نہ قوم نہ ملک نہ سلطنت شاہی حکمران پائندہ تا بندہ باد
ملکی لٹیرے شاد باد انہی کی منزل مراد عوام رہے بے شک ذلیل و خوار
نام کا رہا پرچم ستارہ و ہلال حکمرانوں کی لاجواب سروس لیڈر باکمال
ترجمان ہے خود اپنی بربادیوں کا عوام طالب سائیہ خدائے ذوالجلال
 
Athar Massood Wani
About the Author: Athar Massood Wani Read More Articles by Athar Massood Wani: 770 Articles with 620206 views ATHAR MASSOOD WANI ,
S/o KH. ABDUL SAMAD WANI

Journalist, Editor, Columnist,writer,Researcher , Programmer, human/public rights & environmental
.. View More