پلاٹینم جوبلی

یہ تحریر پاکستان کے موجودہ سیاسی منظر نامے کی روشنی میں لکھی گئی ہے ۔

پاکستان اپنی پلاٹینم جوبلی منانے جا رہا ہے جبکہ حا لات سے یہ گمان ہوتا ہے کہ شاید پاکستان بنا کے قائد نے کوئی غلطی کردی جسکا بدلہ یہ سیاستدان اور ملک کا نظم و نسق چلانے والے ادارے ملک سے لے رہے ہیں ۔ ایک بد حال ملک جس کے پاس پتی اور کاغذ تک خریدنے کو پیسے نہیں ۔ باقی چیزوں کا تو ذکر چھوڑیں ۔ پاکستا کے ہر ادارے کو بیچنے یا گروی رکھنے کا بندوبست موجودہ حکومت کر رہی ہے ۔ تاریخ کے بدترین خسارے سے ہم گزر رہے ہیں ۔ ڈالر ناقابل یقین حد تک بلند اور روپیہ پست ہو چکا ہے ۔ مہنگائی میں ہم سر فہرست ہیں ۔ امریکہ کے اخبارات میں یہ خبر یں آرہی ہیں کہ سو بلین ڈالر کا پیکج پاکستان کو دیا جائے اور اس کے بدلے میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا کنٹرول حاصل کیا جائے ۔ عام پاکستانی کی زندگی انتیائی مشکل ہو گیئ ہے ۔ یلم جولائی سے تیل کی مصنوعات میں پھر سے اضافے کا امکان ہے ۔ صنعتوں کا بیڑا غرق ہو چکا ہے ۔ لاکھوں مزدور بیروزگا ر ہیں ۔ بجلی کا بحران جوں کا توں ہیں ۔ صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند ہے ۔ قرضے ادا کرنے تو دور کی بات ہمارے پاس قرضوں پر سود کی ادائیگی کے بھے پیسے نہیں ہیں۔ جب سے یہ ملک بنا ہے خزانہ خالی ہے یہ خزانہ عوام نے تو خالی نہیں کیا اس ملک کو چلانے والوں نے کیا ہے وزیر خزانہ کا فرمان ہے کی پی آئی اے اور سٹیل مل کو ایک روپے میں بھی سیل کر دیں تو فائدہ ہے اس حال تک ان اداروں کو عوام تو نہیں لے گئی آپ ہی لے کے گئے ہیں ۔ آج آپ موٹر ویز ، پی آئی اے ، سٹیل مل کو بیچنا یا گروی رکھنا چاہتے ہیں اعلان کروادیں ہر جگہ پاکستان فار سیل ہے ۔ جو خریدے گا ان پیسوں کی بندر بانٹ تو حکمرانوں نے کرنی ہے ۔ جبکہ عوام نے یوں ہی بدحال رہنا ہے
 

Rahila Safdar
About the Author: Rahila Safdar Read More Articles by Rahila Safdar: 3 Articles with 1219 views I am a simple person who believe on equal living for everyone.. View More