ہائے بجلی،ہائے آٹا

جب سے تجربہ کار حکومت آئی ہے عوام سخت مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں ایک طرف ڈالر مسلسل مہنگاہونے سے مہنگائی کا نیاطوفان آگیاہے اوپر سے بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پھر ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اس کے بعد مرے پر100درے کے مصداق پٹرولیم مصنوعات ہر15روزبعدہوش اڑا دینے والی قیمتیں اب عوام جائیں تو کہاں جائیں ایک اور ستم ملک بھرمیں کبھی آٹا نایاب ہوجاتاہے تو کبھی بلیک میں ملتاہے یہی حال چینی کا ہے جس کی قیمتیں کئی سال سے مستحکم نہیں ہوسکیں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین قیمتوں پر جاپہنچی ہیں لگتاہے تجربہ کار سرکار نے صرف اپنے اقتدارکوبرقرارکھنے کے لئے ملکی وسائل سیاسی بھٹی میں جھونک دئیے ہیں ان کی نظرمیں شاید ایسے ہی جمہوریت ’’ سربلند ‘‘ ہوسکتی ہے مزے کی بات یہ ہے کہ ہر سیاستدان نے اپنے اپنے بیٹوں کو وزیربنالیاہے اب نیپرا نے فرمان جاری کیاہے کہ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا اس خبرسے یقینا عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگاہے ن کیونکہ یپرا نے اپریل کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اسے کہتے ہیں’’ہور چوپو ‘‘۔اس سے بھی بڑی خبریہ ہے کہ ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شدید گرمی کے باعثسے بجلی کی طلب ریکارڈ سطح پر جا پہنچی اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہوگئی، جبکہ رسد 21200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے جس کا ایک سیدھا سادہ مطلب یہ ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل ،گیس اور کوئلے کی قلت کے باعث متعدد پلانٹس بند ہیں، لیسکو کا شارٹ فال 8 سو میگاواٹ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لاہور جیسے شہر میں ہر 2 گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند رہنے لگی ہے۔اندرکی خبریہ ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی فی یونٹ 4 روپے5 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت اجلاس میں وائس چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ سستے پاور پلانٹ فیول نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں مہنگی بجلی کی وجہ مہنگا فیول ہے کوئلہ اور فرنس آئل بہت مہنگے ہیں،وائس چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاور پلانٹس کو گیس ملتی ہے؟ نمائندہ سی پی پی اے نے جواب دیا کہ ہمارے پاور پلانٹس کو گیس نہیں ملتی، وائس چیئرمین نے اس پر کہا کہ جن پلانٹس کوگیس نہیں ملتی انہیں اکنامک میرٹ آرڈرمیں ٹاپ پر نہ رکھیں۔ نیپرا حکام نے کہاکہ ہمارے لئے صارفین اہم ہے جو مہنگے فیول کا شکار ہورہا ہے،چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اندازوں پر کام نہ کریں، پاورسسٹم کے مسائل کا حل تلاش کیا جائے،اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ نیپرا نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق اضافہ 3 روپے 99 پیسے بنتا ہے، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے2 روپے86 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ محترم وزیر ِ خزانہ نے ایک ڈ رونی خبربھی سنائی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا حالات وواقعات بنارہے ہیں یہ قیمتیں چندماہ میں 250 روپے تک جاپہنچیں گی ذراتصورکی آنکھ سے ملاحظہ کریں پھر مہنگائی کا کیا عالم ہوگا؟ اس پریشانی کے عالم میں نئے وزیر ِ اعظم نے عوام کوریلیف دینے کا جواعلان کیاہے وہ بھی ایک خاصے کی چیز ہے آپ بھی غورکرکے ’’عبرت‘‘ حاصل کرنے کاشرف پا سکتے ہیں وفاقی حکومت نے 1 کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کا تخمینہ ساڑھے 8 کروڑ افراد لگایا گیاہے مطلب 1 گھر کے 6 افراد کو ملے کا 2000 روپے یعنی ماہانہ فی بندہ ماہانہ 333 روپے روزانہ ایک بندے کو ملیں گے 11۔11 روپے اب غورکریں کہ 11 روپے سے بندہ کیسے خوش حال ہو سکتاہے۔ایک من چلے نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہوتا تجربہ اور یہ ہوتی ہے تجربہ کار حکومت۔۔ ویسے جو حالات جارہے ہیں ماضی کی اپوزیشن جماعتوں نے تحریک ِ عدم اعتماد لاکر عمران خان کو ہیرو بنادیاہے جوں جوں مہنگائی بڑھے کی عوام میںPTIکی مقبولیت بڑھے گی اسے کہتے ہیں اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا اگرمہنگائی اس طرح بڑھتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نعرے لگاتے دکھائی دیں گے
ہائے بجلی،ہائے آٹا کریں
امپورٹڈ حکومت کا سیاپا
 

Ilyas Mohammad Hussain
About the Author: Ilyas Mohammad Hussain Read More Articles by Ilyas Mohammad Hussain: 474 Articles with 356392 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.