مادر ڈے اور فادر ڈے وغیرہ منائے جاتے ہیں لیکن ساس ڈے اور سسر ڈے کیں نہیں

ہمیں مدر ڈے، فادر ڈے اور دیگر تو نظر آتے ہیں*
لیکن ساس ڈے، بہو ڈے، سسر ڈے کیوں نہیں؟

ایک وجہ تو یہ ہے کہ مغرب میں بنیادی رشتوں کے دن منائے جاتے ہیں کیونکہ یہ رشتے ایک دوسرے سے کافی دور ہوچکے۔ تو کیوں نا، سال میں کم از کم یہ ایک دوسرے کو یاد کرلیں، تحائف دے لیں۔

*ہمارے ہاں، الحمد للّہ ، یہ رشتے کافی حد تک محفوظ ہیں اور سال بھر ربط لیے ہیں*
لیکن ساس بہو کے درمیان خلیج کافی گہری ہوچکی ہے۔
ساس کے مظالم یا سخت گیری تو کافی پرانی ہے، ساتھ ساتھ سسر کی مجرمانہ خاموشی۔
اب کچھ عرصہ سے بہو بھی ساس سسر سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہے چاہے میاں، اکلوتا بیٹا کیوں نا ہو۔

*ملاقات بھی ہو تو مہمانوں کی طرح اور رسمی سی، یہاں شوہر کی مجرمانہ خاموشی ہم نشین۔*

اب میں یہ تو نہیں کہتا کہ ساس ڈے، بہو ڈے یا سسر ڈے بنائے جائیں، پھر اُس دن ملا جائے، تحائف دیے جائیں۔
کیوں؟

*کیونکہ چند دن منانے سے رشتے مضبوط نہیں بلکہ مزید محدود ہوا کرتے ہیں* اگر پہلے سے رابطہ بھی نہ رکھا ہو۔

اسلام ہمیں ایک دوسرے کو تحائف دینے کی ترغیب دیتا ہے اور وجہ یہ بیان کرتا ہے کہ اس سے محبت بڑھتی ہے۔

*تحائف کے لیے مخصوص دن بھی نہیں بلکہ پورا سال جب آسانی ہو۔*
محبت بڑھے تو کدورتیں، دوریاں، دل کے بغض دور ہوتے ہیں۔
رویوں کی سختی، نرم ہوا کرتی ہے۔

*لیکن تحفہ دینے کا انداز بھی اچھا ہو، بدلے کی توقع نہ ہو۔*
آپ دیکھیں کہ ہمارے معاشرے میں یہ رجحان بالکل موجود نہیں اور دُوریاں بڑھے جارہی ہیں۔

*یہی دوریاں گھر کے نظام میں تخریب کا باعث بن رہی ہیں۔*
کہیں ساس ذمہ دار ہے اور ساتھ سسر کی مجرمانہ خاموشی۔
کہیں بہو ذمہ دار ہے اور ساتھ شوہر کی مجرمانہ خاموشی۔

*صلہ رحمی بڑی نیکیوں میں سے ہے، یہ ہم بھولتے جارہے ہیں۔*
قطع تعلقی کبیرہ گناہ ہے لیکن ہم اگر مگر کا سہارا لے کر اپنے رویے کو قطع تعلقی نہیں مانتے۔
جو مجھ سے کٹے، میں اُس سے جُڑوں
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے*
لیکن ہم خود رشتے کاٹنے کاٹنے میں پیش پیش ہیں۔
میں، میرا مفاد، میری زندگی کی تکرار سے سکون نہیں مل سکتا۔
اپنے حصے کی شمع، اللہ کی رضا کے لیے جلائیے تاکہ *معاشرے کی تخریب روکنے میں ہمارا حصہ بھی ہو۔*

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 154 Articles with 132107 views Civil Engineer .. View More