قبر کی نعمتیں اور اللہ رب العزت سے ملا قات

ہم کیوں قبرکی نعمتوں کےبارےمیں بات نہی کرتے، ہم یہ کیو‌ں نہیں کہتےکہ وہ سب سے بہترین دن ہوگاجب ہم اپنےرب سے ملیں گے۔ہمیں یہ کیوں نہی بتایاجاتاکہ جب ہم اس دنیاسےکوچ کریں گےتوہم ارحم الراحمین کےدونوں ہاتھ میں ہوں گے،وہ رحمان جوماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےایک جانور کودیکھاجواپناپاوں اپنےبچےپررکھنےسے بچارہی تھی،توآپ نےصحابہ سےفرمایا"بےشک ہمارارب ہم پراس ماں سےبھی زیادہ مہربان ہے"
اگر ہم اعمال صالحہ لے کر جائیں گے تو ہمارارب ہم پررحم کرےگا۔
پھر جب قبرمیں مومن صالح سےمنکرنکیرکے سوال جواب ہوجائیں گے توہمارارب کہےگا"میرےبندےنےسچ کہا،اس کےلئےجنت کابچھونابچھاو،اس کوجنت کےکپڑے پہناواورجنت کی طرف سےاس کےلئےدروازہ کھول دواوراس کوعزت کے ساتھ رکھو۔پھروہ اپنامقام جنت میں دیکھےگاتواللہ سےگڑگڑاکردعاکرےگا:پروردگارقیامت برپاکرتاکہ میں اطمینان کےساتھ جنت چلاجاوں۔(احمد،ابوداوود)
ہم یہ بات کیوں نہی بتاتے کہ ہماراعمل صالح ہم سےالگ نہ ہوگااورقبرمیں ہمارامونس اورغمخوارہوگا۔
جب کوئی نیک آدمی وفات پاجاتاہےتواس کےتمام رشتہ دارجودنیاسےچلےگئےہوں گے،ان کی طرف دوڑیں گےاورسلام کریں گے۔اس ملاقات کےبارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ "یہ ملاقات اس سے کہیں زیادہ خوشی کی ہوگی جب تم دنیامیں اپنےکسی عزیزسےطویل جدائی کےبعد ملتے ہو۔اوروہ اس سےدنیاکےلوگوں کے بارےمیں پوچھیں گے۔ان میں سےایک کہےگااس کوآرام کرنےدویہ دنیاکےغموں سےآیاہے۔(صحیح الترغیب لالبانی)
موت دنیاکےغموں اورتکلیفوں سے راحت کاذریعہ ہے۔صالحین کی موت درحقیقت ان کےلئے راحت ہے۔اس لئے ہمیں دعاء سکھائی گئی ہے ۔۔اللھم اجعل الموت راحة لنا من كل الشر..اے اللہ موت کوہمارےلئےتمام شروں سےراحت کاذریعہ بنادے۔
ہم لوگوں کویہ کیوں نہی بتاتے کہ موت زندگی کادوام ہےاوریہ حقیقی زندگی اورہمیشہ کی نعمتوں کادروازہ ہے۔
ہم یہ حقیقت کیوں چھپاتے ہیں کہ روح جسم میں قیدی ہےاوروہ موت کےذریعےاس جیل سےآزاد ہوجاتی ہےاورعالم برزخ کی خوبصورت زندگی میں جہاں مکان وزمان کی کوئی قید نہی ہے،رہناشروع کرتی ہے۔
ہم کیوں موت کورشتہ داروں سےجدائی،غم اوراندوہ کےطورپرپیش کرتے ہیں،کیوں نہ ہم یہ سوچھتےکہ یہ اپنے آباواجداد،احباب اورنیک لوگوں سےملاقات کاذریعہ ہے۔
قبرسانپ کامنہ نہی ہےکہ آدمی اس میں جائگااورسانپ اس کوچباتارہےگا۔
اللہ سےنیک امیدرکھواوراپنےاوپرخوف طاری مت کرو ۔
ہم مسلمان ہیں،کافرنہی ہیں اسلئےہم اللہ کی رحمت سے دورنہی پھینک دئےگئےہیں۔
اللہ نے ہمیں عذاب کے خاطرپیدانہی کیاہے۔اللہ نےہمیں بتایاہےکہ وہ ہم سے کیاچاہتاہےاورکیانہی چاہتااورہم اچھی طرح جانتےہیں کہ اللہ کی رضاکےکام کون سے ہیں اورناراضگی کےکون سےہیں اورہم دنیا میں آزادہیں جوچاہے کریں۔
"اللھم اجعل خیراعمالناخواتیمھاوخیر اعمارنااواخرھاوخیرایامنایوم ان نلقاک"
اےاللہ ہمارےاعمال کاخاتمہ بالخیرکریں،ہماری آخری عمرکوبہترین بنادیں اورسب سے بہترین دن وہ جس دن آپ سے ملاقات ہوگی۔آمین
.......
 

Qazi Nadeem Ul Hassan
About the Author: Qazi Nadeem Ul Hassan Read More Articles by Qazi Nadeem Ul Hassan : 154 Articles with 132068 views Civil Engineer .. View More