رمضان کی فضلیت

بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشش پہ آتا ہےجب امت کےگناہوں کو
تحفے میں گناہ گاروں کو رمضان دیتا ہے
رمضان برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہوتا ہے اس ماہ کی عظمت و فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن پاک کا نزول ایسی پاک مہینے میں ہوا اور ہمارا پیارا پاکستان بھی ستائیس رمضان کو وجود میں آیا تھا ا رمضان کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ پاک نے فرمایا ہے:
"روزہ کی نسبت مجھ سے ہے اور اس کا اجر میں خود دوں گا"

قرآن وسنت کے لحاظ سے روزے کی اہمیت سے ہم تمام مسلمان واقف ہیں۔ روزہ ایک مخفی عبادت ہے۔روزہ رکھنے سے نفس انسانی کو خواہشات اور بری عادات کی وجہ سے آزادی کا پروانہ ملتا ہے ۔رمضان کی وجہ سے ہی تزکیہ نفس اور تصفیہ باطن جیسے پاکیزہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں اس ماہ کے آنے سے بدکاری کی محفلیں سونی پر جاتی ہیں۔ تمام ممالک میں روزوں کے فوائد پر تحقیق کی گئی ہے۔شراب کی دکانیں سنسان نظر آتی ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی پہلی میٹنگ میں کی گئی تحقیق سوڈان میں شراب میں ملوث لوگوں پر ماہرین نےتحقیق کی اور یہ دریافت کیا کہ اس تحقیق کے تمام شرابی لوگوں نے رمضان کے مہینے میں شراب پینے کی عادت پر کنٹرول کر لیا تھا صرف چند لوگوں نے رمضان کی ابتدائی راتوں میں شراب پی تا کہ نشہ چھوڑنے کی علامات پر قابو پا سکیں ان میں سے اکثریت نے آخری میں اپنے اندر سکون محسوس کیا اور انہوں نے قرآن پر یہ حلف لیا کہ وہ ہمیشہ اس بری عادت سے توبہ کر چکے ہیں یوں ماہ رمضان تمام برائیوں کو جڑ سے اکھاڑتا ہے۔رمضان کی اہمیت و فضیلت غیرمسلم بھی مانتے ہیں انڈیا میں ایک غیر مسلم ڈاکٹر نے یہ ریسرچ کی کہ روزہ رکھنے سے جسم میں زہریلے مادے پیدا نہیں ہوتےاور جگر کی تندہی سے پرانے زہریلے مادوں کے ختم ہونے کے بعد انسان کی جلد پر ایک طرح کی تازگی اور چمک آجاتی ہے جیسے ہم مسلمان نور بولتے ہیں دنیا کے سائنسدان جس کی تحقیق آج کر رہے ہیں ہمارے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال قبل بیان فرمایا تھا
"ہر چیز کی زکوٰۃ ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے" بہت سے ریسرچ ہوتی رہی ہیں امریکہ میں روزہ رکھنے سے متعلق کی گئی ریسرچ کہ مطابق اگر انتیس دنوں تک روزہ سترہ گھنٹے کھانے پینے سے اجتناب کیا جائے تو جسم کے ہارمونز پر کوئی برا اثر نہیں پڑتا۔

یعنی تندرستی اور صحت مندی کا راز روزہ رکھنے میں ہی مضمر ہے۔ایک ایسی بیماری جس کے علاج کی کھوج میں آج تک سائنسدان انگشت بدنداں ہیں لیکن اسلام نے اپنے ماننے والوں کو اس مہلک مرض کینسر سے بچاؤ کی تدبیر بھی صدیوں پہلے بتا دی تھی-

اس حیرت انگیز تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ جب انسان بارہ گھنٹے یا اس سے زیادہ فاقہ زدہ ہے تو جسم کے خلیوں میں پر اسرار تبدیلیاں رونما ہونے لگتی ہیں جب ان خلیوں کو باہر سے کوئی خوراک نہیں ملتی اور وہ خود ایسے ہی ایسے خلیوں کو کھانا شروع کر دیتے ہیں جو گلے سڑے،خراب اور صحت کے لئے خطرے کا باعث ہوں۔یوں روزے کی اہمیت کو تمام مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی تسلیم کرتے ہیں
الغرض روزے کے فوائدِخواہ روحانی ہوں یا جسمانی ان گنت ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
"روزے کو اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ اس جیسی کوئی عبادت نہیں "

لیکن تمام فوائد کے باوجود بھی ہمارے معاشرے کے اکثر نوجوان سرعام کھاتے پیتے ہیں اور اپنے آخرت اکارت آمیز بناتے ہیں۔

اللہ پاک سے یہی دعا ہے کہ ہمیں سنت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دے اور ان کی برکت سے مالامال فرمائے
آمین
 

Shafia Subas Abbasi
About the Author: Shafia Subas Abbasi Read More Articles by Shafia Subas Abbasi: 6 Articles with 8038 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.