احساس

رمضان المبارک ہمیں پیار ،محبت ،خلوص اور احساس کا درس دیتا ہے اور بطور مسلمان ہوتے ہوئے ہمیں اس کا بہترین نمونہ بن کر سامنے آنا چاہیے ہم روزہ رکھ کر بھی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں خوامخواہ کی دشمنی میں ایک دوسرے کی جان کے در پہ ہوتے ہیں سیاست ملک کے لیے کرنی ہوتی ہے نہ کہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے اور یہ تب ہوسکے گا جب ہم ایک دوسرے کا احساس کرنا سیکھیں گے فلسطین کے ایک سکول میں استانی نے بچوں سے کلاس ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو انعام دینے کا وعدہ کیا کہ جو بھی فرسٹ آئے گا اس کو نئے جوتے ملیں گے ٹیسٹ ہوا تو سب نے یکساں نمبر حاصل کیے اب ایک ایک جوڑا سب بچوں کو دینا نا ممکن تھا اس لیے استانی نے کہا کہ ہم قرعہ اندازی کرتے ہیں جس کا بھی نام نکل آیا اس کو یہ نئے جوتے دیں گے قرعہ اندازی کے لیے سب کو کاغذ پر اپنا نام لکھنے اور ڈبے میں ڈالنے کا کہا استانی نے ڈبے میں موجود کاغذ کے ٹکڑوں کو مکس کیا تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو پھر سب کے سامنے ایک چٹ اٹھائی جس پر لکھا تھا ''وفا عبد الکریم'' سب نے تالیاں بجائی وہ بچی اشکبار آنکھوں سے اٹھی اور اپنا انعام وصول کیا کیوں کہ وہ پرانے کپڑوں اور جوتوں سے تنگ آگئی تھی والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا اور ماں لاچار تھی اس لیے جوتوں کا یہ انعام اس کے لیے بہت معنی رکھتا تھا جب استانی گھر گئی تو روتی ہوئی یہ کہانی اپنے شوہر کو سنائی جس پر اس کے شوہر نے خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ رونے کی وجہ دریافت کی استانی نے کہا کہ مجھے رونا وفا عبد الکریم کے جوتوں سے زیادہ دیگر بچوں کے احساس مروت اور اپنی بے حسی پر آتا ہے جب میں نے ڈبے میں موجود دیگر کاغذ کے ٹکڑوں کو چیک کیا تو سب نے ایک ہی نام لکھا تھا ''وفا عبد الکریم'' ان معصوم بچوں کو وفا عبد الکریم کے چہرے پر موجود لاچاری کا درد اور کرب محسوس ہوگیالیکن مجھے نہیں۔آج یہ ہی کچھ صورتحال ہمارے ساتھ بھی بیت رہی ہے ہمیں اپنے اردگرد والوں کا احصاس کب ہوگا خیر سے ایک احساس کی خبر تو آگئی کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں ججز سمیت عدالتی عملہ کو پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز نمبرپلیٹ ریوالونگ لائٹس اورہوٹرلگانے پرپابندی عائد کر دی ڈائریکٹرجنرل جوڈیشری مسعود ارشد کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ سیشن ججز‘ اینٹی کرپشن کورٹس‘انسداد دہشت گردی کورٹس‘بنکنگ کورٹس‘ڈرگ کورٹس‘ضلعی کنزیومرکورٹس‘لیبرکورٹس‘سپیشل کورٹس سمیت دیگر عدالتوں کے سربراہان کو کہاگیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بعض اضلاع میں عدالتی عملہ نے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پرسبزنمبرپلیٹس لگا رکھی ہیں اوربعض افسران کی طرف سے اجازت کے بغیر پرائیویٹ گاڑیوں پر نیلی ریوالونگ لائٹس اورہوٹرنصب کررکھے ہیں جو کہ خلاف قانون ہیں صرف حکومت کی ملکیت سرکاری گاڑیوں پرسبزنمبرپلیٹس اورسرکاری افسران‘ضلعی سربراہان کیساتھ ساتھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جن کو سرکاری ڈیوٹی کیلئے مامور کیا ہے وہ اپنی گاڑی میں نیلی ریوالونگ لائٹس لگا سکتے ہیں اور جن سرکاری افسران اورعدالتی عملہ نے اپنی پرائیویٹ گاڑیوں پر نیلی ریوالونگ لائٹس‘سبزنمبرپلیٹس اورہوٹر لگا رکھیں وہ فوری طور پر ختم کردیں میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ سب رنگ کی نمبر پلیٹ والی گاڑی اور اسکے اوپر لگی نیلے رنگ کی بتی عام لوگوں میں احساس محرومی پیدا کرتی ہے اسکے ساتھ ساتھ آرمی چیف نے بھی کچھ لوگوں کی بے چینی کو ختم کردیا فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل باجوہ نے واضح کہا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ریاستی اداروں کیساتھ ہمیشہ کھڑی ، آئین اور قانون پر عمل پیرا رہے گی، جو بھی ہوجائے فوج قومی سلامتی پرکبھی کمپرومائز نہیں کرے گی پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، پاک فوج ہر طرح کے حالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔ پاکستان میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ اور جوشیلے رہنما حافظ سعد حسین رضوی نے پی ڈی ایم حکومت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین سے روگردانی برداشت نہیں کی جا سکتی، اعلی عدلیہ نے آئین کی حفاظت یقینی بنائی جبکہ آئین کو پس پشت ڈالنے کا بیانہ غیر جمہوری قوتوں کا ہوتا ہے پی ڈی ایم جیسے غیر فطری اتحاد کی پاکستان کو کوئی ضرورت نہیں یہ حکومتی اتحاد بھی علامتی ثابت ہوگا اور ہم ہر محاذ پر کرپٹ، چوروں، ڈاکوں، دین دشمن اور نا اہل حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نیب کو ختم کرنے کا مطلب چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دینا ہے اگر مقصود چپڑاسی کے نام کرپشن کرنے والا کرائم منسٹر شریف بن سکتا ہے تو باقیوں کا کیا قصور ہے اور اب اسمبلیاں حکومتیں غلامی کا سسٹم بن چکی ہیں، ایک امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے چند بھکاریوں کو ڈالر دیکر پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے عمران خان ابھی باہر نہیں نکلے مگر کروڑوں لوگ خود سڑکوں پر پوری دنیا میں نکل آئے یہ جنگ غلامی سے نجات کی جنگ ہے یہ تو تھی کچھ سیاسی اور غیر سیاسی باتیں اصل میں ہمیں سب کو ایک دوسرے کا احساس کرنا چاہیے کیونکہ یہ جو احساس کے رشتے ہوتے ہیں بہت ہی خوبصورت اور پائیدار ہوتے ہیں اسی میں ملک کا فائدہ ہے اور ہم ایک قوم بھی بن جائینگے ۔
 

rohailakbar
About the Author: rohailakbar Read More Articles by rohailakbar: 794 Articles with 513784 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.