کیا آپ کے یہاں گیس آرہی ہے؟

محمد منشا عزیز

خاص طور پر سردیوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔ لیکن اس سال کراچی کے ضلع لیاری کے علاقے والوں کو شاید سوئی گیس دینا بھول ہی گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے دن میں تین وقت گیس کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ مگر حکومتی کی جانب سے کئے گئے وعدے، دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لیاری کی کل آبادی 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہے۔ البتہ لیاری میں رہنے والوں کی اکثریت متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے، اور کھانے پکانے اور پانی گرم کرنے کیلئے بجلی یا کوئی اور ذرائع استعمال کرنا ناممکن سی بات ہے۔

لیاری کا ایک رہائشی ہونے کے ناطے، میری وفاقی حکومتی اور سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے مطالبہ ہے کہ اپنے وعدوں کو فوری طور پورا کیا جائے، تاکہ لیاری میں رہنے والے ایک دوسرے سے یہ پوچھنے پر مجبور نہ ہوں کہ کیا آپ کے یہاں گیس آرہی ہے؟

Muhammad Mansha Aziz
About the Author: Muhammad Mansha Aziz Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.