میرا جی ڈی پی میری مرضی

میں ایک آزاد معیشت کا آزاد شہری ہوں ۔ میں اپنی جی ڈی پی جتنی چاہوں بتاؤں۔
جتنے منہ اتنی باتیں، اب پرانی باتیں ہو گئ ہیں ۔
اب نئی بات یہ ہے کہ

جتنے منہ اتنے جی ڈی پی۔

عام آدمی کہہ رہا ہے آٹا ، چینی ، ، بجلی ، تیل جب ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے اور قرضہ 15 ارب یومیہ بڑھ رہا ہے تو جی ڈی پی بھی بڑھ سکتی ہے لیکن اپوزیشن والے نہیں مان رہے ۔

اب مہنگی مرغی مہنگی نہیں لگ رہی کیونکہ ہمارا جی ڈی پی بڑھ گیا ہے ۔ بجلی کا بل دیکھ کر بی پی بھی نہیں بڑھ رہا بلکہ جی ڈی پی بڑھ رہا ہے اور ہر گروہ دوسرے پر چڑھ رہا ہے اور ہر ماہر معیشت پڑھ رہا ہے کہ جو جی ڈی پی میرا بتایا ہوا ہے وہ درست ہے اور ہر کسی سے دلیل مانگو تو جواب آتا ہے کہ
میرا جی ڈی پی
میری مرضی


 

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 264071 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.