اشاروں کی دنیا

"چور چور , مافیا اور ریلیف کی گردان"

وزیراعظم روزاول سے عوام اور عوام دوست ریلیف کی بات کرتا ہےلیکن یہ عوام دوست ریلیف تکلیف اور غریب کش ثابت ہو رہا ہے , اب تو عمران خان کی گردان" گھبرانا نہیں " انتہائی گھٹیا اور زہر لگتا ہے,گزشتہ خطاب سے پہلے ریلیف کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں لیکن خطاب سے چند لمہے پہلے یوٹیلٹی کے پروں نے 30 سے 40 روپے کی اوڑان بھری, مجھے اپنے چینل کےلیے مہنگائی پر لوگوں کے انٹر ویو کرنے کا موقع ملا تو میرا عوام سے سوال وزیراعظم کے عوام ریلیف اقدامات سے متعلق تھا تو غریبوں کی بےبسی اور لاچارگی سن کر میرے آنسو بے قابو ہوگئے, کیونکہ سامنے ایک ماں تھی جس کے گاؤن کے نیچے کپڑے پٹھے ہوۓ, پاؤں میں جوتی براۓ نام, باتوں سے زیادہ آنسوؤں کی بارش, گھر میں چار بیٹیاں رشتوں سے زیادہ روٹی کی منتظر, ماں صرف روٹی کی التجا لیے خاموش مگر غمگین آنکھوں میں خدا سے ہماری بے حسی کی شکایت کررہی تھی,مجھے خوف تھا کہ کہیں ہماری بے حسی پر خدا کا قہر زمین و آسمان ایک نہ کردے ,وزیراعظم صاحب کہاں ہیں غریب دوست اور اساس پروگرام؟ یہاں عوام اساس نہیں بلکہ انصاف کی منتظر ہے, اگر نہیں ہوسکتا تو چھوڑ جائیے" یہ کرسی ہے جنازہ تو نہیں" عمران خان کہتے ہیں کہ
اس سارے معاملے کا ذمہدار مافیا ہے ,چاہیے چینی , گھی,آٹا, تیل مافیا , دوسری گردان پچھلی حکومتیں اور حکمران چور اور ڈاکو ہیں ملک و قوم کو لوٹ کر دولت بیرون ملک منتقل کر دی ہے. اگر بقول کپتان کے آدھی دولت بھی وطن عزیز میں آ جاۓ تومہنگائی ختم ہوجاۓ گی . اگر یہی حل ہے تو وزیراعظم کی کابینہ میں دیکھیں کہیں وہ سب وہاں ہی نہ ہوں, ہوا بازی کے وزیر، سرور خان ہیں 1985 اور 1988 اور 1990 میں یہ PPP کے MPA منتخب ہوئے.
1997 میںPPP کےٹکٹ پر الیکشن لڑے ہار گئے۔ 2004 میں شوکت عزیز کی کابینہ میں محنت اور افرادی قوت کے وزیر تھے. اب کہتے ہیں کہ ہمارا تو کوئی قصور نہیں ملک تو پہلے والوں نے تباہ کیا تھا
‏خسرو بختیار صاحب اکنامک افیئرز کے وفاقی وزیر ہیں 1997میں PML_N میں تھے۔ 2002 میں ق لیگ کے ٹکٹ پر MNA بنے۔ شوکت عزیز کی کابینہ میں امور خارجہ کے وزیر مملکت تھے.
2013 میں پھر PMLN میں شامل ہو گئے!
2018 میں PTI میں گھس گئے اب ان کا بھی یہی خیال ہو کہ ملک تو پہلے والوں نے اس حال تک پہنچایا.
‏صاحبزادہ محبوب سلطان بھی وفاقی وزیر ہیں
2002 اور 2008 کا الیکشن ق لیگ کےٹکٹ پر لڑا
2013 کےالیکشن میں PML_N کےامیدوار تھے
2018میں PTI ان کی منزل مراد بن گئی اور ان کی خدمات کےصلے میں انہیں وفاقی وزارت عطا فرما دی گئی!
ان کا بھی یہی خیال ہو گا کہ سارا ستیا ناس تو پہلے والوں نے کر رکھا تھا.
‏فواد چودھری جو سائنس ایند ٹیکنالوجی کی وزارت میں دیگر ممالک سے سٹلائیٹ کا ڈیٹا خرید کر (مگر اپنا سیٹلائٹ نہیں بناتے).
اس کی مدد سے عیدوں پر چاند چڑھاتے رہتے ہیں.
مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ میں تھے۔ پھر PPP پر بہار آئی تو اس کی شاخ پر جا بیٹھے.
اب وہ PTI کے سدا بہار ملک الشعراء ہیں.
ذرا پوچھ کر دیکھیے وہ آپ کو بتائیں گے کہ ساری خرابیاں پہلے والوں نے پیدا کی تھیں!
‏نور الحق قادری وفاقی وزیر برائے مذہبی امور ہیں.
زدرادی دور میں قادری صاحب زکواۃ و عشر کے وفاقی وزیر تھے.
اتنے نظریاتی واقع ہوئے کہ PPP نے انہیں بغیر کسی محکمہ کے وزیر بھی بنائے رکھا اور وہ بد مزہ نہ ہوئے.
ان کو بھی یقینا شرح صدر ہو گا کہ خرابی تو ساری پہلی والوں نے پیدا کی تھی!
‏محمد میاں سومرو الیکشن والے سال PTI کا حصہ بنے۔
اس وقت وفاقی وزیر ہیں.
وہ چیئرمین سینٹ قائم مقام وزیر اعظم اور صدر بھی رہ چکے اور مشرف دور میں گورنر سندھ.
اس لیئے وہ زیادہ بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں کہ ملک تو پہلے والوں نے تباہ کیا تھا، موجودہ حکومت کا تو کوئی قصور نہیں ہے.
‏عمر ایوب وفاقی وزیر ہیں
2002 کا الیکشن ق لیگ کےٹکٹ سے لڑا.
شوکت عزیز کی کابینہ میں وزیر مملکت رہے.
2012 میں ن لیگ میں چلے گئے.
الیکشن سے چند ماہ پہلے PTI میں شامل ہو گئے.
ایک صدر مملکت کے پوتے اور وزیر خارجہ کے صاحبزادے ہونے کے ناطے وہ بھی بتا سکتے ہیں کہ ملک پہلے والوں نےخراب کیا ہمارا کیا قصور ہے!
‏سید فخر امام وفاقی وزیر ہیں.
سابق سپیکر اور قائد حزب اختلاف بھی رہ چکے.
ان کی اہلیہ نواز شریف دور میں وزیر خارجہ رہ چکیں.
یہ بھی آپ کو بتا سکتے ہیں کہ ملک تو پہلے والوں نے خراب کیا ہمیں تو اقتدار میں آئے ابھی دو سال بھی نہیں ہوئے
ہم ستر سال کا گند دو سالوں میں کیسے صاف کر سکتے ہیں؟
‏طارق بشیر چیمہ صاحب بھی وفاقی وز…
 

Saba Arshad
About the Author: Saba Arshad Read More Articles by Saba Arshad: 2 Articles with 734 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.