منفرد کہانیاں اورانوکھے ادیب

آپ بیتی ایک ایسی تحریر جس میں خود پر گزرے ہوئے اچھے اور برے حالات کے علاوہ صدمات اور تاثرات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔ ایک ایسی کتاب جس میں مشہور و معروف لکھاریوں کی زندگیوں کی آپ بیتی موجود ہو اس کی کمی محسوس ہو رہی تھی پر اب ایسا نہیں ہے ۔آپ اپنے پسندیدہ لکھاریوں کی آپ بیتی ایک کتاب میں پڑھ سکتے ہیں۔

آپ بیتیاں کتاب کا حصہ اول 2015 میں شائع ہو چکا ہے۔اس تاریخی کتاب کا دوسرا حصہ بھی منظرعام پر آچکا ہے۔جس میں تیس نامور ادیبوں کی آپ بیتیاں شامل ہیں۔ کسی بھی ادیب کی آپ بیتی جہاں ہمیں ان کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں وہاں ایک سیلف ہلیپ کتاب کا کام بھی کرتی ہیں۔ کیونکہ کسی کی زندگی کے حالات و واقعات پڑھنے کے بعد ہم اس خود کو اس قابل سمجھنے لگتے ہیں کہ ہمیں ایسے حالات سے کیسے مقابلہ کرنا ہے۔ کسی کی زندگی میں کی جانے والی محنت ہمیں بھی کوشش کی ترغیب دے سکتی۔ کبھی کسی کی کہانی پڑھتے پڑھتے آپ خود کو اس میں محسوس کرتے ہیں اور پھر اسی کی طرح زندگی کے مشکل حالات کا سامنے کرتے ہیں اور اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔
"آپ بیتیاں" کتاب کے حصہ دوئم میں
جن نامور ادیبوں کی سرگزشت پیش کی جا رہی ہیں ان میں…
1. نسیم حجازی
2. محمود شام
3. نذیر انبالوی
4. ڈاکٹرافضل حمید
5. نوشاد عادل
6. ڈاکٹر عبدالرّب بھٹی
7. امجد جاوید
8. خلیل جبّار
9. یاسمین حفیظ
10. عبداللہ ادیب
11. جاوید بسّام
12. عارف مجید عارف
13. ناصر زیدی
14. عبدالصمد مظفّر
15. نورمحمد جمالی
16. صالحہ صدیقی
17. روبنسن سیموئل گل
18. ظہورالدین بٹ
19. حاجی عبدالطیف کھوکھر
20. سیدمظہر مشتاق
21. رؤف اسلم آرائیں
22. تسنیم جعفری
23. سیدآصف جاوید نقوی
24. محمد اکمل معروف
25. علی عمران ممتاز
26. راحت عائشہ
27. فہیم زیدی
28. غلام زادہ نعمان صابری
29. رضیہ خانم
30. ذوالفقار علی بخاری
جیسے نام شامل ہیں جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔
اس کتاب کے مدیران محبوب الہی مخمور اورنوشاد عادل جب کہ ذوالفقارعلی بخاری معاون مدیرہیں۔
اس معلوماتی اور دل چسپ کتاب کو درج ذیل پتے سے براہ راست منگوا یا جا سکتا ہے:
الہٰی پبلی کیشنز
95۔R. سیکٹرB۔ 15، بفرزون، نارتھ کراچی۔پاکستان
واٹس ایپ نمبر: 0333.2172372
ای میل: [email protected]
03128452266
(Jazz cash Account No.)
 

Hina Rahat
About the Author: Hina Rahat Read More Articles by Hina Rahat: 4 Articles with 5120 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.