ہماری زمہ داریاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اولاد کی تربیت والدین کی زمہ داری ہے اگر اسمیں کوتاہی ہو جائے تو پھر انکا مستقبل بگڑ جاتا ہے اور ایسے بچے آگے جاکر معا شرے کیلئے بھی اور اپنے گھر والوں یہاں تک کہ خود اپنے لئے بھی نقصان دہ ثابت ہو تے ہیں۔

وو سوچنے لگیں شیریں ایسا کیوں کر رہی ہے۔انھوں یہ بات شوہر کو بتائی تو انھوں نے کوئی خاص توجہ نہ دی ۔وہ اپنےباہر کے کاموں اتنے مصروف ہوگئے تھے کہ گھریلو مسا ئل میں کمی پڑتے تھے اور شیریں کی مما گھریلو کاموں کے بعد موبائل پر لمبی باتوں میں لگی رہتیں ۔شیریں کی طرف انکا دھیان کچھ خاص نہ تھا۔جب تک شیریں چھوٹی تھی تو ٹھیک رہا۔ مگر اب وہ بڑی تھی۔ آٹھویں جماعت کی اسٹوڈنٹ تھی اسکو اب بہت توجہ کی ضرورت تھی۔ اسبات کا احساس شیریں کی مما اب محسوس کر رہی تھیں۔انھوں نے پھر شیریں سے اس بات کا ذکر کیا۔مگر شیریں سے کوئی صحیح جواب نہ مل سکا۔۔اگلے دن وہ اسکے اسکول گئیں اور اسکی ٹیچر سے ملیں۔اور ان سے شیریں کے بارے میں بات کی۔اور اسکی سہیلیوں کے بارے میں پوچھا۔اود پھر گھر اگئیں۔جب شیریں اسکول سے آکر کھانا کھاکر سوگئی۔ تو اسکے موبائل پر ایک میسج آیا شیریں کی مما پہلے ہی اسکے لئے فکر مند تھیں۔ انھوں جھٹ سے میسج ان کیا یہ تو کسی لڑکی کا میسج ہے۔ پڑھنا شروع کیا۔ شیریں تم نے ہوم ورک کرلیا کل تو اس چڑیل ٹیچر کا ٹیسٹ ہے چھوڑو کون دے۔میں نے کوئی تیاری نہیں کی۔ تم بھی نہیں کرنا۔اچھا میں ایک مووی دیکھ رہی ہوں تم بھی دیکھو بہت اچھی ہے پیپر تو ابھی دور ہیں۔کرلیں گے یار تیاری بھی شیریں کی مما نے جب یہ پڑھا تو انھیں بہت غصہ آیا اسکے بعد انھوں اسکے اورمیسجز پڑھے جو سب اسی طرح کے تھے ۔اب انکی سمجھ میں سارا معا ملہ آگیا تھا۔ انھوں نے رات کو شیریں کو اپنے پاس بٹھایا اور پوچھا کہ یہ میسج کرنے والی لڑکی کون ہے میں نے تمہارے سا رے میسج پڑھ لئے ہیں کیونکہ یہ میری ذمہداری ہے کہ میں تمہاری ہر ایکٹیویٹی سے باخبر رہوں اور اتنے عرصہ میں۔ بےخبر دہی یہ میری غلطی تھی کہ آج تمہاری دوستی ایسی لڑکی سے ہوگئی کہ جس نے تمہیں پڑھائی سے دور کردیا ۔اورمجھے خبر نہ ہوسکی تم کیا کر رہی ہو تمہاری دوستی اس سے کہاں پر ہوئی۔مما یہ میری کلاس فیلو ہے ۔تم اس سے اب دوستی نہیں رکھونگی یہ صحیح نہیں ہے جو تمہیں غلط کام سکھا رہی ہے تم اپنی پڑھائی پر خوب توجہ دو۔ شیریں نے ہاں کہکر اپنی مما کو جواب دیا ۔اور شیریں کی مما اب مطمئین ہوگئیں تھیں کہ بر وقت انکو یہ بات معلوم ہوگئی ورنہ میری لاپرواہی کی وجہ سے اسکا کتنا نقصان ہو جاتا۔ اب میں پوری توجہ اپنی بیٹی کو دونگی۔۔
 

Samina Naz
About the Author: Samina Naz Read More Articles by Samina Naz: 3 Articles with 1569 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.