جنم دن

"میرا جنم دن"

کل میرا جنم دن تھا ۔۔۔۔۔ بہت سے احباب نے مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا ہے۔۔۔۔ان سب کا شکریہ۔۔۔

اس موقع پر جب میری زندگی کا ایک سال مزید کم ہوگیا ہے۔۔۔۔ اپنی موجودہ زندگی کا نچوڑ اپنے جاننے والوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔۔۔جس سے آپ اختلاف یا اتفاق کر سکتے ہیں۔۔۔۔

میں اپنے آپ کو بہت گنہ گار انسان سمجھتا ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے جس سے میرے اللہ راضی ہوتے ہیں۔۔۔۔

میری زندگی کا حاصل حضورﷺ کی 3 احادیث ہیں جن کو پڑھ کر تسلی ہوتی ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے ساتھ رحم والا معاملہ فرمائیں گے۔ہمیں ان احادیث پر عمل کرنا چاہئے ۔

1)حدیث کا مفہوم اس طرح ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی مسلمان کی میت کو غسل دیتا ہے اللہ تعالٰی اس کے تمام صغیرہ اور کبیرہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔"

(ابن ماجہ:حدیث نمبر 1462)

2)حدیث کا مفہوم اس طرح ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"جو شخص ایک دفعہ صلوة التسبیح پڑھ لیتا ہے اللہ تعالٰی اس کے تمام صغیرہ اور کبیرہ گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔"

(ابن ماجہ:حدیث نمبر 1387)

3)حدیث کا مفہوم اس طرح ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"جو شخص "لاالہ الا اللہ محمد الرسول اللہ" پڑھ لیتا ہے،یعنی تمام ضروریات دین پر ایمان لے آتا ہے،اس کے بعد شرک نہیں کرتا اور نہ ہی ضروریات دین میں سے کسی کا انکار کرتا ہے، اس کو اللہ جہنم میں داخل نہیں فرمائیں گے۔چاہے وہ کتنا ہی گنہ گار کیوں نا ہو۔"

(بخاری:حدیث نمبر 3222)

اللہ ہمیں ان احادیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور قیامت کے دن خاص رحم و کرم کا معاملہ کرتے ہوئے میری اور تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمائیں۔۔۔۔۔۔
عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 199266 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.