خوشی آخر ہے کیا

آپ کیسی بھی زندگی جی رہے ہو۔ آپ اپنی زمدگی سے خوش ہو یا نہیں ۔ اپنی عادت میں شکر گزاری کے الفاظ کا استعمال شامل کر لیجیے ۔ یقین جانیے یہ آپ کے دل و دماغ پر بہت اچھا اثر کرے گا ۔ پہلے پہل آپ ان الفاظ کا استعمال صرف لفظوں کی حد تک کریں گے ۔ پھر آہستہ آہستہ آپ ان کے عادی ہو جاہیں گے ۔ اور پھر آپ کو یقین ہونے لگے گا کہ آپ خوش ہیں اپنی زندگی سے ۔ پھر یہ خوشی آپ کی شخصیت میں نظر آنے لگے گی اور آپ کی زندگی سچ میں بدل جاے گی ۔

جب بچے کو آئس کریم پہلی بار دی جاتی ہے تو وہ اس کے حد سے زیادہ ٹھنڈے پن کی وجہ سے اسے پسند نہیں کرتا ۔ پر جب اس کو جوش سے کہا جاتا ہے کہ آئس کریم کھاؤ گے تو بار بار کھانے سے وہ اسے اچھی لگنے لگتی ہے اور پھر وہ ضد کر کے آئس کریم مانگنے لگتا ہے ۔

بعض اوقات خوشی ہمارے آس پاس ہوتی ہے اور ہم اس کے ذائقے سے انجان ہونے کی وجہ سے اسے محسوس نہیں کر پاتے ۔

یقین جانیے کسی غم کا نہ ہونا بھی ایک خوشی ہے ۔
کسی الجھن سے نبھٹ کر واپس روٹین میں آنا بھی خوشی ہے ۔
ٹوٹتے رشتوں کا بچ جانا بھی خوشی ہے ۔
رونے کی کوئی وجہ نہ ہونا بھی خوشی ہے ۔
پیٹ بھر کر کھانا مل جانا بھی خوشی ہے ۔
صحت مند زندگی ہونا بھی خوشی ہے ۔
سخت گرمی میں اچانک بارش بھی خوشی ہے ۔

ہم ہمیشہ فلمی سین جیسی خوشی کی چاہ میں اپنے آس پاس موجود اوس کے قطروں کی سی خوشیوں کو دیکھ ہی نہیں پاتے اور زندگی اداسی کی نظر ہو جاتی ہے ۔

ہمیشہ i love you کا کہا جا نا ہی محبت نہیں ہوتی ۔
اکثر i hate you کا نہ کہا جانا بھی محبت ہوتی ہے ۔

 

Jabeen
About the Author: Jabeen Read More Articles by Jabeen : 47 Articles with 51373 views میں ایک عام سی گھریلو عورت ہوں ۔ معلوم نہیں میرے لکھے ہوے کو پڑھ کر کسی کو اچھا لگتا ہے یا نہیں ۔ پر اپنے ہی لکھے ہوئے کو میں بار بار پڑھتی ہوں اور کو.. View More