سورۂ توبہ (ایک نظر میں)

سورۂ توبہ (ایک نظر میں)
انجینئر علامہ محمد شعیب اکرام

سورۂ توبہ کے شروع میں ’’بِسْمِ اللہ ‘‘ نہ لکھے جانے کی وجہ:
اس سورت کے شروع میں بِسْمِ اللہْ نہیں لکھی گئی، اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام اس سورت کے ساتھ بِسْمِ اللہ لے کر نازل ہی نہیں ہوئے تھے اور نبی کریم ﷺ نے بِسْمِ اللہ لکھنے کا حکم نہیں فرمایا۔(جلالین مع صاوی، سورۃ التوبۃ، ۳ / ۷۸۳)

حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بِسْمِ اللہ امان ہے اور سورہ توبہ تلوار کے ساتھ امن اٹھادینے کے لئے نازل ہوئی ہے۔(مستدرک،۲ / ۶۳، الحدیث: ۳۳۲۶)

مضامینِ سورہ توبہ:
• مشرکین اور اہلِ کتاب کے خلاف جہاد کرنے کے احکام بیان کیا گیا ۔
• غزوۂ تبوک سے منافقوں کو روک کر مسلمانوں اور منافقوں میں اِمتیاز کر دیا گیا۔
• ان مشرکین سے بَراء ت کا اعلان کیاگیا، جن سے مسلمانوں کا معاہدہ ہوا اور وہ اپنے معاہدے پر قائم نہ رہے۔
• کفارِ مکہ کے مسلمانوں سے افضل ہونے کے دعوے کارَد کیا گیا۔
• غزوۂ حُنَین کا واقعہ بیان کیا گیا۔
• یہودیوں کا حضرت عزیر علیہ السلام کو اور عیسائیوں کا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا بیٹا قرار دینے کا رَد کیا گیا۔
• ہجرت کے وقت نبی کریم ﷺ اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی غارِ ثور میں ہونے والی گفتگو بیان کی گئی۔
• زکوٰۃ کے 8 مَصارِف بیان کئے گئے۔
• مسجدِ ضِرار کا واقعہ بیان کیا گیا اور مسجدِ قبا کی فضیلت بیان کی گئی۔
• حضرت کعب بن مالک، حضرت ہلال بن امیہ اور مرارہ بن ربیع رضی اللہ عنہم جو کہ غزوہ ٔتبوک میں حاضر نہ ہوئے تھے ان کی توبہ کا واقعہ بیان کیا گیا۔


 

Muhammad Shoaib Ikram
About the Author: Muhammad Shoaib Ikram Read More Articles by Muhammad Shoaib Ikram: 25 Articles with 55118 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.