ڈائٹنگ کریں: یونانی دہی (گریک یوگرٹ) کے ساتھ

چاہے آپ وزن کم کرنا چاہتے ہوں، ڈائیٹنگ پر ہوں، یا ذیابیطس کی وجہ سے کم شکر لینا چائتے ہوں، گریک یوگرٹ یعنی یونانی دہی آپ کے لئے بہترین ہے۔ لیکن اگر یہ بازار سے لیا جائے تو اِ سے کی قیمت عام دہی سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔ سو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں یونانی دہی گھر میں بنانے کا طریقہ اور وہ بھی عام دہی سے۔
مگر اس پہلے تو یہ دیکھیئے کہ گریک یوگرٹ اور عام دہی میں کیا فرق ہوتا ہے۔

چاہے آپ وزن کم کرنا چاہتے ہوں، ڈائیٹنگ پر ہوں، یا ذیابیطس کی وجہ سے کم شکر لینا چائتے ہوں، گریک یوگرٹ یعنی یونانی دہی آپ کے لئے بہترین ہے۔ لیکن اگر یہ بازار سے لیا جائے تو اِ سے کی قیمت عام دہی سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔ سو آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں یونانی دہی گھر میں بنانے کا طریقہ اور وہ بھی عام دہی سے۔

مگر اس پہلے تو یہ دیکھیئے کہ گریک یوگرٹ اور عام دہی میں کیا فرق ہوتا ہے۔

گریک یوگرٹ ایک سپر فوڈ ہے، یعنی اس میں عام دہی کے مقابلے میں کاربو ہائیڈریٹس یعنی شو گرآدھی ہوتی ہے اور پرو ٹین دوگنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈائیٹنگ کرنے والوں اور ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کے لئے یہ بہترین ہوتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ گریک یوگرٹ میں لیکٹوز بھی نہیں ہوتی سو یہ ان لوگوں کے لئے بھی آئیڈیل ہے جنھیں لیکٹوز الرجی ہو۔ اور ان سب سے بڑھ کر یہ کہ اس میں عام دہی کے مقابلے میں وٹامن اے تین گنا زیادہ اور سوڈیم یعنی نمک آدھے سے بھی کم ہوتا ہے۔ گریک یوگرٹ آپ کی بھوک بھی کم کرتا ہے جس سے آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
اور اب سب سے بڑی بات، آیئے جانتے ہیں کہ یونانی دہی گھر پر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ اور وہ بھی آسان طریقے سے۔

درکار اجزا:
اس کے لئے آپ کو درکار ہو گا ایک بڑا سا چھننا۔۔۔ ایک ململ کا کپڑا یا کچن پیپر ٹاول۔۔۔ ایک بڑا پیالہ یا برتن۔۔۔بازار سے لایا ہوا ایک کلو دہی کا پیکٹ۔۔۔ اور بس۔

ترکیب:
سب سے پہلے ایک برتن یا پیالے کے اوپر ایک چھلنی یا چھننا رکھ دیں۔
اور پھر اس کو ایک ململ کے کپڑے یا کچن ٹاول سے ڈھانپ دیں۔
اب اس کے اوپر بازار سے لایا ہوا عام دہی ڈال دیں

اور پھر اس کو اسی پیپر ٹاول یا ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔
اب اس کو فریج میں پوری رات یا کم از کام چار گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔
اور یہ لیجئے مزیدار گریک یوگرٹ تیار ہے۔۔۔
اس کو آپ رائیتے کے طور پر دوسرے کھانوں کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں یا پھر روکھا یا ہول گرین بریڈ سلائیس یا پھر دلیئے یا اوٹ میل کے ساتھ بھی یہ آپ کو نا صرف وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا بلکہ آپ کی قوت ِ مدافعت بڑھانے میں اور آپ کا نظام ِ ہاضمہ بہترین رکھنے میں بھی آزمودہ ہے۔ استعمال کر سکتے ہیں۔

تو یہ تھا یونانی دہی گھر پر بنانے کا اور ہزاروں روپے بچانے کا آسان طریقہ۔ اس کو روزانہ استعمال کیجئے اور اپنی صحت پر اس کے انوکھے اثرات محسوس کیجئے، مایوسی نہیں ہو گی۔


 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr. Syed Ikram
About the Author: Dr. Syed Ikram Read More Articles by Dr. Syed Ikram: 8 Articles with 5438 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.