انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ایک عالمی مسئلہ

موجودہ حالات میں اگر عالمی منظر نامے پر نظر دوڑائیں تو بہت سے مسائل کے علاوہ سب سے سنگین مسلئہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔چاہے ایشیائ ممالک ہوں،یورپ یا امریکی ممالک ہر جگہ انسانی حقوق کی پاما لی ایک عالمگیر مسلئہ بن گیا ہے۔ہم اگر اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو سب سے پہلے بھارت کا رویہ اپنی اقلیتوں کے علاوہ اپنی ہی عوام کے خلاف نا قابل برداشت ہے۔ بھارت میں حکمران جماعت کا تعلق ایک انتہا پسند ہندو جماعت سے ہے۔جو کہ بھارت میں ہندو قومیت کے علاوہ کسی اور کو برداشت نہیں کرتے خاص کر مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف آے روز سنگین نوعیت کے واقعات جنم لیتے رہتے ہیں۔بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارت سرکار مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔قتل و غارت، آبرو ریزی اور دہشت گردی معمول کی بات ہے۔لاکھوں مسلمان مرد،عورتیں اور بچے نا حق قتل کیے جا رہے ہیں۔ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں اور آزادی چاہتے ہیں۔کشمیری امن پسند اور سادہ لوح لوگ ہیں۔ان کی زمین جائیدادوں پر غیر ریاستی باشندوں کو کشمیر میں لا کر آباد کیا جا رہا ہے۔جس سے کشمیری مسلمانوں کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ ساری ریاسست میں بھارت نے اپنی فوج کو تعینات کر رکھا ہے۔وہاں امن و امان نام کی کوئ چیز نہیں ہے۔تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں یا تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ وہاں کے عوام کو جبری طور پر باقی دنیا سے لا تعلق رکھا جا رہا ہے۔ پاکستان حکومت گزشتہ کئی سالوں سے بھارت کو اس دیرینہ مسلئے کو حل کرنے کے لیے کہہ رہی ہے۔مگر بھارت کے حکمران اس انسانی مسلئے کو ہمیشہ مختلف حیلوں بہانوں سے ٹال رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں سخت کشیدگی پائ جاتی ہے۔

اور ماضی میں اس مسلئے پر بھارت اور پاکستان میں دو تین جنگیں بھی ہو چکی ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ میں اس مسلئے کے حل کے لیئے کوشاں رہا ہے۔مگر اس عالمی ادارے نے اس مسلئے کے حل کے لیئے کوئ ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔

بڑی عالمی طاقتوں کا ضمیر سویا ہوا ہے۔ لگتا ہے کہ ان کو اس مسلئے سے کوئ دلچسپی نہیں ہے۔ صرف زبانی بیان بازی سے کام لیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں پر عرصئہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ عیسائیوں،سکھوں اور نچلی ذات کے ہندؤں کے خلاف بھی حد درجہ نفرت اور عصبیت پائ جاتی ہے۔ان اقلیتوں کو بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ موجودہ وقت میں بھارت کے اندر کسانوں جن کا تعلق زیادہ تر تعلق سکھ نسل سے ہے ان پر گزشتہ پانچ ،چھ ماہ سے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ کیا عالمی ضمیر کبھی جاگے گا؟اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیئے کوئ ٹھوس اقدام کرے گا؟یا اسی طرح خواب غفلت میں سویا رہے گا ؟
 

Muhammad Umar Farooq
About the Author: Muhammad Umar Farooq Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.