سرخی آپکی جواب ہمارا

س۔ سسٹم کو چلتے رہنا چاہیے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ
ج ضرور ویسے بھی بیس تا22 گریڈ والے بیوروکریٹوں کی اکھاڑ پچھاڑ تو عدلیہ کرتی ہے

س۔نیٹو کی فضائی خلاف ورزی پاکستان کا احتجاج۔ وزارت خارجہ
ج۔بھیڑیوں کے لشکر میں مرغیوں اور بلیوں کی میاوں میاوں کوئی نہیں سنا کرتا۔

س۔زرعی ٹیکس کے نفاز پرppp کے25 ممبران کا واک آؤٹ ۔خبر
ج۔ حکومت اتنا ظلم نہ ڈھائے یہ جاگیریں انکے آباؤ اجداد نے انگریزوں کے تلوے چاٹنے اور سجدے کرنے کے بعد حاصل کی تھیں۔

س۔ سلیم شہزاد قتل کیس جج کی سربراہی میں کمیشن کا قیام ۔ خبر
ج۔تو کیا ہوگا سقوط ڈھاکہ کی انکوائری بھی تو ججز نے کی تھی؟

س۔معیار زندگی بہتر بنائیں گے۔ صدر مملکت
ج۔جب نہ رہے گی بین اور نہ بجے گی بانسری

س۔ترقیاتی اہداف کے لئے اراکین خود میدان میں نکلیں۔ شہباز شریف
ج۔ یہ ظلم مت کریں کمیشن15فیصد کی بجائے50 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

س۔ قاتل رینجرز کو جیل بھجوا دیا گیا۔ خبر
ج۔ فکر کی کوئی بات نہیں چھ ماہ یا ایک سال کے اندر معامہ گول اور وہ باہر

س۔فضل الرحمن کی شجاعت پرویز الہی اور نواز شریف سے ملاقاتیں۔ خبر
ج۔تاکہ ایوان صدر حدود میں رہے

س۔امریکی ہٹ لسٹ کے نمبر ون الظھواہری القاعدہ کے سربراہ مقرر۔
ج۔امریکہ کو مبارک ہو الظھواری شدت پسندی کو فروغ دیگا اور امریکہ اگلے ٹارگٹ کو ہٹ کریگا

س۔دہشت گردی سے نپٹنے کے لئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب
ج۔مگر اتحاد میں بابر اعوان اور زرداری کو نہیں ہونا چاہیے۔

س۔رانا ثنا اللہ کے ریمارکس پر بابر اعوان عدالت میں جائیں گے۔
ج۔دونوں نے بہت زیادہ سیاسی نمبر ٹانک لئے یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

س۔وزیراعظم نے زرعی الات کے نرخ کنٹرول کرنے کی خاطر کمیٹی قائم کردی۔
ج۔ویل ڈن ۔ مگر یاد رہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ pppی کی5 ویں ٹرم میں فائنل کرے گی۔

س۔پرائم منسٹر کے پرنسپل سیکریٹری کو توہین عدالت کا نوٹس۔ خبر
ج۔توہین عدالت ایوارڈ اگلے ایک سال میں گنز بک اور نوبل پرائز کے اگلے پچھلے ریارڈ توڑنے والا ہے
Rauf Amir Papa Beryar
About the Author: Rauf Amir Papa Beryar Read More Articles by Rauf Amir Papa Beryar: 204 Articles with 129185 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.