ٹی ایچ کیو کلرسیداں پنجاب حکومت کی طرف سے ایک بہترین تحفہ

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں پنجاب حکومت کی طرف سے یہاں کے عوام کیلیئے ایک تحفہ ہے جہاں پر عوام علاقہ کو صحت جیسی بنیادی سہولیات 24گھنٹے دستیاب ہو رہی ہیں دور دراز کے علاقوں کے رہنے والے ڈاکٹرز ،نرسز اور دیگر سٹاف کلرسیداں کے مریضوں کا علاج کرنے کیلیئے روزانہ لمبے سفر طے کرتے ہوئے یہاں آ کر خدمت خلق کے جذبہ کے تحت اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ہمارے تند و تیز الفاظ بھی سنتے ہیں اس کے باوجود درگزر سے کام لیتے ہوئے سب کچھ بھول جاتے ہیں اکثر ہسپتال میں جانے کا اتفاق ہوتا رہتا ہے مریض و لواحقین کا رویہ بعض دفعہ بہت سخت ہوتا ہے لیکن ڈاکٹرز و دیگر سٹاف صرف اس لیئے برداشت سے کام لیتے ہیں کہ ان کو اس بات کا بخوبی علم ہوتا ہے کہ برداشت ہی ہماری خدمت خلق کا اصل صلہ ہے اگر ہم مریض یا لواحقین کی زبان میں بات کریں گئے تو ہماری نیکیاں ضائع ہو جائیں گی اور یہی جذبہ دنیا و آخرت میں ان کی کامیابی کا زریعہ بنے گا ٹی ایچ کیو کلرسیداں اس وقت خدمات کے اعتبار سے پنجاب کے اول نمبر کے ہسپتالوں میں شامل ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ یہاں پر تعینات ماہر ڈاکٹرز ،نرسز و دیگر سٹاف کی محنتوں کے ثمرات ہیں اس کے علاوہ ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ پچھلے 5,6سال سے ہسپتال حذا میں بہترین ایم ایسز کی تعیناتی بھی سامنے آئی ہے داکٹرز ہمایوں انور میر کے دور سے لے ڈاکٹر عدیم پرویز اور اب موجودہ ایم ایس ڈاکٹر علی سجاد قریشی جیسے ایماندار ،دیانتدار ومحنتی سربراہان کی موجودگی میں ہسپتال نے بہت زیادہ ترقی کی ہے ایک بہترین سوچ کا مالک سربراہ ہی بہترین نظام وضع اور اس پر عملدرآمد کروا نے میں کامیاب ہوسکتا ہے نئے ایم ایس علی سجاد قریشی بھی بہت محنتی آفیسرز ثابت ہو رہے ہیں ہسپتال کے در و دیوار ایم ایس کی بہترین ادمنسٹریشن شپ کی گواہی دے رہے ہیں ہر آنے والا وقت پہلے سے بہتر ثابت ہو رہا ہے جس کا واضح ثبوت مریضوں کا ہسپتال میں دستیاب سہولیات پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے ہسپتال میں تعینات تمام ڈاکٹرز ،نرسز و دیگر سٹاف بہت اچھا کام کر رہا ہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ ان کا رویہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے یہاں پر کچھ ایسے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کا تفصیل سے زکر کرنا بہت ضروری سمجھتا ہوں جو ہسپتال کیلیئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر توقیر علی ڈینٹل سرجن ہیں جو ہسپتال کے فوکل پرسن بھی ہیں بہت اچھا کام کر رہے ہیں وہ دفتر میں اور باہر صحن میں بھی کھڑے مریضوں کو ہر طرح سے رہنمائی فراہم کرتے دکھائی دیتے ہیں ہسپتال میں آنے والے ہر شخص کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ڈاکٹر عمیر اسلام رانا جو ماہر امراض ہڈی و جوڑ وگنٹھیا ہیں ان کو کلرسیداں میں تعینات ہوئے کچھ ماہ ہی گزرے ہیں ان کی یہاں پر تعیناتی سے کلرسیداں کے عوام کو ایک بہترین معالج کی صورت میں واقع ہی ایک بہترین تحفہ حاصل ہوا ہے جس پر ہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کے مشکور ہیں ڈاکٹر عمیر اسلم رانا انتہائی شریف النفس با اصول اور قابل ڈاکٹر ہیں ان کا رویہ دیکھ کر مریض یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنے کسی بیٹے یا بھائی کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں ٹی ایچ کیو کلرسیداں کی تاریخ میں کبھی ہڈیوں و جوڑوں کے آ پریشن نہیں ہوئے تھے لیکن اب ان کی تعیناتی سے یہاں پر اس طرح کے آپریشن بخوبی انجام پا رہے ہیں وہ مریض کے مرض کا مکمل پیچھا کرتے ہیں یہاں پر یہ بات برملا کی جا سکتی ہے کہ وہ ہسپتال کی کارکردگی میں اضافے کا باعث بنے ہوئے ہیں ڈاکٹر توقیر کے بعد وہ دوسرے ایسے ڈاکٹر ہیں جو ڈیوٹی ٹائم سے پہلے ہی ہسپتال میں پہنچ چکے ہوتے ہیں ڈاکٹر آصف کا نام بھی ہسپتال کے بہترین معالج کی ٹاپ لسٹ پر لیا جا رہا ہے ان کے علاوہ چند دیگر سٹاف ممبران جن کے نام سرفہرست لیئے جا رہے ہیں ان میں محمد عمیر بھٹی جو کہ ایم ایس کے رنر ہیں وہ آنے والے مریضوں ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز و سٹاف کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہوتے ہیں جو کوئی بھی شخص ان سے کوئی معلومات لیتا ہے وہ اس کو اپنے مطلوبہ پر مقام پر چھوڑ نے میں اپنی زمہ داری محسوس کرتے ہیں محمد نفیس نامی اہلکار بھی اپنی ز مہ اریاں بہت اچھے طریقے سے نبھا رہے ہیں وہ بھی مریضوں اور ان کے لواحقین کو مکمل معلومات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں ان کے علاوہ بھی ہسپتال کا باقی کا تمام سٹاف با اخلاق ہے ایم ایس اور ان کی پوری محنتی ٹیم ہسپتال کی کارکردگی بڑھانے نیک نامی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے جس وجہ سے ہسپتال کا نام پنجاب کے اعلی پائے کے ہسپتالوں میں لیا جا رہا ہے باقی رہا کمی بیشی کا معاملہ تو اس ہسپتال میں تعینات تمام سٹاف بھی انسان ہیں اتنے بڑے کام میں کوئی نہ کوئی کوتاہی ضرور ہو جاتی ہے اپنے ایک گھر کو چلا کتنا مشکل کام ہوتا ہے ایک ہسپتال جس میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مریض آتے ہیں اس کو چلا ناکتنا مشکل کام ہو گا یہ وہی لوگ جانتے ہیں جن کی یہ زمہ داری ہے مریضوں اور ان کے ساتھ جانے والے لواحقین کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے ان مسیحاؤں جو خود جاگ کر ہمیں رات کی پر سکون نیند سلانے میں اپنی توانائیاں صرف کر رہے ہیں کے ساتھ رویئے بہتر رکھیں تا کہ وہ مزید لگن سے ہمارے علاج و معالجے کا فریضہ انجام دے سکیں میں پنڈی پوسٹ کی پوری ٹیم کی طرف سے ایم ایس اور ان کے دیگر تمام محنتی سٹاف کو کلرسیداں کیلیئے بہترین خدمات سر انجام دینے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں


 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 146229 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.