بے ایمانی

اوہ!
میرے خدایا۔۔!
مسکان اچانک سے چلائی۔

اپنے اسکول کا بستہ دیکھ کر اُسے یاد آیا کہ کل تو اس کا اسکول میں پیپر تھا۔
اُسے اپنا پورا دن کھیل کود میں گذارنے کے بعد خیال آیا کہ اُس نے تو اپنے پیپر کے لئے کچھ تیاری نہیں کی ہے۔
وہ سوچ رہی تھی کہ و ہ کیا کرے، پڑھائی کے خیال سے ہی اُسے نیند آنے لگتی تھی۔
مسکان آج کل زیادہ تر وقت کھیل کود اور ٹی وی دیکھنے میں گذار رہی تھی اور پڑھائی میں بالکل دلچسپی نہیں لے رہی تھی،حالانکہ وہ ایک ذہین بچی تھی۔


اچانک اُسے اس کے شیطانی دماغ میں ایک خیال آیا کہ پڑھائی کرنے کی بجائے کیوں نہ وہ صبح کے پیپر کے اہم سوالات لکھ کر نقل کی پرچیاں بنا کر اپنے ساتھ اسکول لے جائے اور اپنی ٹیچر سے نظر بچا کر اُسے حل کرے۔
اس طرح نہ تو اُسے پڑھائی کرنی پڑے گی اور وہ پاس بھی ہو جائے گی۔
تھوڑی ہی دیر میں مسکان نے سوالات کی پرچیاں بنا کر اپنی جومیٹری بکس میں چھپا لیں۔


صبح وہ پیپر کے لئے کمرہ امتحان میں پہنچی اورپیپر کرنے کے لئے اپنی مخصوص کرسی پر بیٹھی۔
وہ ادھر اُدھر دیکھ رہی تھی کہ کس طرح وہ اپنی ٹیچر سے چھپ کر نقل کی پرچی نکالے۔تھوڑی دیر بعد مسکان نے آہستہ سے اپنی جیومیٹری بکس سے نقل کی پرچی نکال لی اور عین اُسی وقت اس کی ٹیچر کی نگاہ اُس پر پڑ گئی۔ مسکان کی ٹیچرنے پوری کلاس کے سامنے اس سے نقل کی پرچی لی اور اس کا پیپر واپس لے کر اُسے کلاس سے باہر جانے کے لئے کہا۔
مسکان کو اپنے اس رویے پر بہت شرمندگی ہو رہی تھی کہ اُسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔


اب وہ اپنی کلاس کے باہر کھڑی ہو کر اپنی ٹیچر کے باہر آنے کا انتظار کر رہی تھی کہ وہ اُن سے معافی مانگ سکے۔
پیپر ختم ہونے کے بعد مسکان کی ٹیچر کلا س سے باہر آئیں تو مسکان اپنی آنکھوں میں آنسو لیے کھڑی تھی۔
مسکان نے اپنے رویے پر پر اپنی ٹیچر سے معافی مانگی۔

مسکان کی ٹیچر نے بھی اُسے سمجھایا کہ بیٹا جتنا وقت آپ نے نقل کی پرچیاں بنانے میں ضائع کیا تھا، وہی وقت پڑھنے میں لگاتی تو اپنی محنت سے امتحان پاس کرلیتیں۔

مسکان نے اپنی ٹیچر سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی بھی ایسا نہیں کرے گی اور ہمیشہ پیپر کیلئے اچھی طرح پڑھائی کرے گی اور اپنی محنت سے پاس ہوگی۔اس طرح سے مسکان نے اپنے باقی پیپرز بہت زیادہ محنت اور پڑھائی کے ساتھ پاس کرلئے۔
 

Hina Rahat
About the Author: Hina Rahat Read More Articles by Hina Rahat: 4 Articles with 5042 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.