البرٹ آئنسٹائن کے مقالے

البرٹ آئنسٹائن بیسویں صدی کا سب سے بڑ ا طبیعات دا ن سمجھا جاتا ہے ۔آئنسٹائن 14ما ر چ 1879 کو جر منی میں ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوا اسکے باپ کا نام ہر میں اور ماں کا نام پا پلین تھا ۔جب وہ تین سال کا تھا تب تک بول بھی نہیں سکتا تھا اسے موٹے دماغ کا لڑکا کہا جاتا تھا ۔اسکا بچپن میونخ میں گزرا مالی پریشانیوں کی وجہ سے اسکے والدین اٹلی شفٹ ہو گئے ۔1895 میں آئنسٹائن تعلیم کے لے سویزرلنڈچلا گیا وہاں کے شہر زیورخ کی ایک یونیورسٹی میں امتحان دیا مگر ناکام رہا پھر اگلے سال اسے ای ۔ٹی ۔ایچ میں داخلہ مل گیا یہاں 1900 میں امتحان ہوے پانچ طالبات میں سے آئنسٹائن چو تھے نمبر پر آیا یہ استاد بننے کا امتحان دے رہے تھے اس لیے تین لوگوں کو نوکری مل گئی مگر اسے اور پانچویں نمبر پر آ نے والی ملیوا ما ر ک جو بعد میں اسکی پہلی بیوی بنی کو نوکری نہیں مل سکی سویزرلینڈ میں تعلیم کے دوران سب اس بات پر متفق تھے کہ آئنسٹائن ایک اچھا طالب علم نہیں تھا 1900 سے 1905 اس کے لئے کامیابیوں کا سال سمجھا جاتا ہے اس بیچ اس نے کی مقالے پیش کیے پہلا مقالہ روشنی کی ہیت کے بارے میں تھا ۔دوسرا براونین حرکت کا ریاضی ما ڈل تھا جس سے یہ نظریہ عام ہوا کہ جوہر اور سا لمہ کا وجود حقیقی ہے جب کہ تیسرے مقالے میں ما دہ اور توانائی کی آپسی تبدیلی کے بارے میں بتایا گیا ہے چو تھا خصوصی اضافیت کے بارے میں تھا جس میں وقت اور فضا کو الگ الگ تصور کے بجاے "وقت و فضا یا زمان و مکان کا نظریہ سامنے لا یا گیا ۔غرض اگر البرٹ آئنسٹائن کا نام سائنسی ترقی سے نکال دیا جائے تو یہ دنیا صدیوں پیچھے چلی جائے گی ۔
 

Rizwana aziz
About the Author: Rizwana aziz Read More Articles by Rizwana aziz: 33 Articles with 33944 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.