یکجہتی بھی حفاظت بھی

ایک مرغی کے چھ چوزے تھے مرغی ان سب کو لے کر انہیں زرق کی تلاش اور دیگر کام سکھانے لگی ۔ ان سب چوزوں میں ایک بہت ہی ذہین اور ہر کام جلدی سیکھ جانے والا تھا ۔ مرغی بہت خوش تھی کہ وہ سب کچھ اپنے باقی بہن بھائیوں سے جلدی سیکھ گیا ۔ وہ چوزا خود کو بہترین سمجھنے لگا اور اسے لگا کہ وہ سارے کام اکیلے کر سکتا ۔ باقی پانچ چوزے ایک ساتھ کھانا تلاش کرتے ۔ ایک اگر کچھ تلاش کر لیتا تو فوراً دوسروں کو آواز دیتا ۔ یوں وہ سب مل بانٹ کر کھا لیتے ۔

پر وہ ایک چوزا خود اپنے لیے دانہ تلاش کرتا اور اکیلے ہی کھاتا اور سارہ دن اکیلے اکیلے گھومتا رہتا ۔ اس کی امی نے اس کو سمجھایا بھی ک تم سب کے ساتھ مل کر رہا کرو اس طرح تم محفوظ رہو گے پر اس کو یہ بات سمجھ نہ آئی ۔

ایک چیل کافی دن سے اس گھر پر نظر رکھے ہوئے تھی ۔ایک دن اس نے دیکھا کہ آج موقع اچھا ہے پانچ چوزے ایک طرف ہیں اور مرغی بھی ان پانچوں کے قریب ان کو کچھ سکھا رہی ہے ۔ اور ایک چوزہ ان سب سے دور اکیلا دانہ چگ رہا ہے ۔ چیل نے تیزی سے جھپٹا مارا اور تنہا چوزے کو اٹھا کر لے گئی ۔

پیارے بچو کیا سیکھا آپ نے کہ آپ کتنے ہی قابل کیوں نہ اگر آپ تنہا ہوں گے تو آپ کا دشمن آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

یکجا رہنے سے آپ کی طاقت دوگنی ہو گئ اور کوئی آپ کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔
 

Jabeen
About the Author: Jabeen Read More Articles by Jabeen : 47 Articles with 51337 views میں ایک عام سی گھریلو عورت ہوں ۔ معلوم نہیں میرے لکھے ہوے کو پڑھ کر کسی کو اچھا لگتا ہے یا نہیں ۔ پر اپنے ہی لکھے ہوئے کو میں بار بار پڑھتی ہوں اور کو.. View More