چند باتیں

السلام و علیکم

چند باتیں جو دل میں ہیں نظر قارئین ملاحظہ کیجئیے
١-حقائق تک رسائی ممکن ہے اگر دوسروں سے سوال کرنے کی بجائے اپنےآپ سے جواب دریافت کیا جائے
٢- آج کے دور میں سب سے ضروری چیز خود احتسابی ہے اگرچہ مشکل عمل ہے ناممکن نہیں
٣- تقدیر کا گلہ کرنے سے بہتر ہے خود میں تبدیلی پیدا کی جائے یہ بھی درست ہے جیسی تدبیر ویسی تقدیر سو تقدیر کو بدلنے کے لئے خود میں بہترین تدبیر کی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کی جائے
٤- جو اپنا خیال رکھتے ہیں وہی دوسروں کا بھی خیال رکھ سکتے ہیں سو اپنے لئے، دوسروں کے لئے اور سب کے لئے اپنا خاص خیال رکھیے
٥- مہربانی اچھی چیز ہے لیکن اس قدر بھی نہیں کہ کسی کو موقعہ پرست ہی بنا دے یقیناً ہر چیز میں میانہ روی بہترین ہے
٦- سمجھا جائے تو تنقید اچھی چیز ہے اگر اصلاحی ہو نہ کہ کسی کی شخصیت میں مزید الجھاؤ یا منفی رجحانات کا باعث بنے
٧- ہر عمل کی تحریک کا محرک عشق ہے، عشق ہی ہر منزل کے حصول کو ممکن بناتا ہے

آئیے مل کر اپنے رب کریم سے التجاء کریں یہ دعا کریں کہ ہمارا مالک ہمارے شعور کو وہ بیداری عنایت فرمائے ہم کہ اچھائی برائی، دوستی دشمنی اور اپنے نفع و نقصان کی پہچان کر سکیں

جہاں رہیں خوش رہیں اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو

سبھی کو بہت بہت عید مبارک ہو

 
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 462099 views Pakistani Muslim
.. View More