عید کی نماز اور اسکا طریقہ

عید کی نماز اور اسکا طریقہ
کالم نگار: انجینئر علامہ محمد شعیب اکرام

عید کی نماز واجب ہے۔ عید کی نماز صرف جماعت کے ساتھ ادا کی جاسکتی ہے، اگر جماعت نہیں پائی تو اکیلے عید کی نماز نہیں پڑھی جاسکتی۔ عید کی نماز عام نماز ہی کی طرح ہوتی ہے مگر اس میں 6 تکبیرات زیادہ ہوتی ہیں۔ 3 تکبیرات پہلی رکعت میں اور 3 دوسری رکعت میں ہوتی ہیں۔ پہلی رکعت میں ثناء کے بعد اور دوسری رکعت میں سورۃ کے بعد تکبیرات ادا کی جاتی ہیں۔

نمازِ عید کا طریقہ

نیت:میں نیت کرتا ہوں دو رکعت نمازِ عیدواجب، زائد 6 تکبیرات کے، منہ میرا کعبہ شریف کی طرف "اللہ اکبر"
تکبیرِ تحریمہ(اللہ اکبر) کے بعد معمول کی طرح ثناء پڑھیں گے، ثناء کے بعد 3 تکبیرات (اللہ اکبر) ہوں گی، پہلی اور دوسری تکبیر میں ہاتھ کانوں تک لے جا نے کے بعد نیچے لا کر چھوڑ دیں گے باندھیں گے نہیں۔ تیسری تکبیر پر ہاتھ کانوں تک لے جانے کے بعد باندھ لیں گے اور پھر معمول کے مطابق قرءت، رکوع، سجود وغیرہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری رکعت کیلئے جب کھڑے ہوں گے تو معمول کے مطابق سورۃ الفاتحہ اور اُس کے بعد کی سورۃ پڑھیں گے، اس کے بعد تین تکبیرات ہوں گی، تینوں میں ہاتھ کانوں تک لے جا نے کے بعد نیچے لا کر چھوڑ دیں گے باندھیں گے نہیں۔ تین تکبیرات کے بعد چوتھی تکبیر رکوع کیلئے ہوگی، پھر عام نماز کی طرح رکعت مکمل کر لی جائے گی۔

 

Muhammad Shoaib Ikram
About the Author: Muhammad Shoaib Ikram Read More Articles by Muhammad Shoaib Ikram: 25 Articles with 55126 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.