صرف خدا کے لیے

حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کسی جنگ میں ایک کافر سے دوبدو لڑ رہے تھے۔اثنائے جنگ حضرت علی نے حریف کو زمین پر گرا دیا اور قریب تھا کہ آپ اس کا سر تن سے جدا کردیتے، اتنے میں اس کافر نے آپ کے چہرۂ مبارک پر تھوک دیا۔حضرت علی اس کو چھوڑ کر فوراً اُٹھ کھڑے ہوئے۔

اس کافر نے کہا: اے علی ! کیا بات ہے کہ تم نے مجھے چھوڑ دیا جب کہ میں نے تمہارے ساتھ نہایت نازیبا حرکت کی ہے؟۔

آپ نے فرمایا:جب تک تو تیری اور میری لڑائی صرف خدا کے لیے ہورہی تھی لیکن اب میرے نفس کی جنگ بن گئی ہے۔ اس لیے میں نے تجھے چھوڑ دیا۔ کافر یہ شان دیکھ کر فوراً مسلمان ہوگیا۔

پیارے بچوں! آقا علیہ السلام نے ہمیں یہی تو نصیحت فرمائی ہے : ’’کوئی بھی کام کرو تو یہ نہ بھولو کہ اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے‘‘۔
اِعْمَلْ لِلّٰہِ کَأنَّکَ تَرَاہُ
(شعب الایمان: ۲؍۱۱۷حدیث: ۵۷۵)
 
Muhammad Saqib Raza Qadri
About the Author: Muhammad Saqib Raza Qadri Read More Articles by Muhammad Saqib Raza Qadri: 147 Articles with 410074 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.