انفاق فی سبیل اللہ!

مسلمان ھر سال سنت ابراھیمی کے مطابق قربانی کرتے ہیں، اور اللہ کی خوشنودی کے لیے کوئی جانور پال کر یا خرید کر قربان کرتے ہیں، ھمارے معاشرے میں یہ ایک روایت بھی بن گئی اور کچھ لوگ تو محض اس لئے بھی قربانی کرتے ہیں کہ نہ دی تو لوگ کیا کہیں گے یا کچھ اپنی بڑھائی اور فخر کی تسکین کے لیے یہ عمل کرنے تک محدود ہو گئے مگر بہت سے ایسے بھی ھوں گے جو خالص ایمانی جذبے اور حکم الہٰی کو بجا لانے کے لیے قربانی کرتے ہیں، ایسے لوگ ھی معاشرے کا اصل اثاثہ ہیں، امسال کورونا وائرس نے دنیا بھر میں لاکھوں جانیں لے لی ھیں، لاکھوں بیمار اور کروڑوں بے روزگار، قرض دار ھوچکے ہیں، آگر ھم سب اس پر سوچیں تو لاکھوں افراد کا مسئلہ حل ہو جائے گا، زندہ لوگوں کی قدر کرنا اور ان کی زندگی بچانا، عزت و ایمان بچانا سب سے بڑا مقصد اور فرض ہے، بہت جید علماء بھی انفاق فی سبیل اللہ کے حق میں ھیں،جن ضرورت مندوں کو گوشت دیا جاتا ہے، اس مرتبہ مالی امداد کر دی جائے تو اس کے کتنے مسائل دور ھو جائیں گے، قرض خواہ کا تقاضا قرض بعض اوقات کتنا مشکل ہوتا ھے، غربت اور بھوک ایمان اور زندگی لے جاتی ہے، یتیموں اور بیواؤں کی داد رسی اللہ کو کتنی پسند آئے گی، میں کوئی مفتی یا عالم نہیں ھوں لیکن اسی معاشرے میں یہ حالت دیکھتا ہوں، آپ سب بھی روز مشاہدہ کرتے ہیں اس دفعہ گوشت نہ کھائیں، دعوتیں نہ اڑائیں اور تفاخر نہ دیکھائیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، کسی مریض، قرض دار، مسکین اور غریب کی مالی مدد کر دیں، انفاق کا یہ عمل زندگیاں بچا لے گا۔بس آگے بڑھیں اور اجتماعی سوچ کو پروان چڑھائیں،دنیا اور آخرت میں کامیابی پائیں، ایک راستہ ہے، جس پر چلیں گے تو ضرور منزل پر پہنچیں گے-

Sardar Khursheed Akhter
About the Author: Sardar Khursheed Akhter Read More Articles by Sardar Khursheed Akhter: 89 Articles with 61346 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.