رضوانہ کی گڑیا

بچوں ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں ایک بچی رہتی تھی اس کا نام رضوانہ تھا۔ رضوانہ ایک چھوٹی سی گول مٹول سی بچی تھی۔اس کو کھلونوں سے کھیلنے کا بہت شوق تھا۔اس کے پاس ہر قسم کے کھلونے تھے۔جن سے اس کو بہت پیار تھا۔

ایک دن اس کی سالگرہ تھی اور اس نے اپنی سب سہیلیوں کو دعوت دی ہوئی تھی۔ اس کی سہیلیوں نے اس کو بہت سارے تحفے دیئے جنکو پا کر وہ بہت خوش ہوئی۔

جب اس کی سہیلیاں چلی گئی تو اس نے سارے تحفے کھول کر دیکھے تو اس کو ایک گڑیا بہت پسند آئی۔اس گڑیا کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بولتی تھی۔ چونکہ رضوانہ کی کوئی بہن ،بھائی نہیں تھے لہٰذا وہ گڑیا سے باتیں کر کے خوش ہوتی۔

ایک دن جب رضوانہ سکول سے گھر آئی تو اس کو گڑیا نظر نہ آئی وہ بڑی پریشان ہوئی۔اس کے امی ابو نے اس کو کروڑ بار کہا رضوانہ تم کو نئی گڑیا لے دیں گے لیکن رضوانہ کے سر پر جو تک نہیں رینگی۔اس نے کھانا ،پینا بھی چھوڑ دیا۔

جب شام کو رضوانہ سو کر اُٹھی تو اس کو اپنے بستر کے نیچے سے کوئی آواز آئی جب اس نے نیچے جھانک کر دیکھا تو اس کی گڑیا پڑی ہوئی تھی۔

رضوانہ اپنی گڑیا کو پا کر بہت خوش ہوئی۔ اور یوں کہانی ختم ہوئی۔
Ghulam Mujtaba Kiyani
About the Author: Ghulam Mujtaba Kiyani Read More Articles by Ghulam Mujtaba Kiyani: 34 Articles with 84313 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.