ضیاء القرآن سے ۔ قسط ٢٢

ابوالقاسم سعد بن علی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص قبرستان میں داخل ہو‘ پھر سورتہ فاتحہ‘ قل شریف اور الہاکم التکثر پڑھے ‘ پھر کہے کہ الہی میں نے تیرے کلام سے جو پڑھا ہے اسکا ثواب اس مقبرہ کے مومن مردوں اور عورتوں کو بخشتا ہوں ‘ یہ لوگ قیامت کے دن اللہ تعالٰی کی جناب میں اس کی شفاعت کریں گے۔ ( تشریح بحوالہ سورتھ النجم ٤٠)

حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دعا مانگتے وقت “ یا ذوالجلا ل و الاکرام“ ضرور کہو۔( تشریح بحوالہ سورتھ الرحمان ٢٧)

حضرت ابو سعید خدری حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی نقل کرتے ہیں ‘ ترجمہ “ اے لوگوں! میرے صحابہ کو سب و شتم مت کرو ‘ اگر تم کوہ احد کے برابر سونا بھی خرچ کرو تو ان کے ایک مد یا نصف مدغلہ کے برابر بھی نہیں ہو سکتا۔“ ( تشریح بحوالہ الوقعتہ ١٣)

“ لو انزلنا ھذاالقرآن علی جبل لرایتہ خاشعا متصدعا من خشیتہ اللہ۔“۔ ترجمہ: اگر ہم نے اتارا ہوتا اس قرآن کو کسی پہاڑ پر تو آپ( صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) اس کو دیکھتے کو وہ جھک جاتا ( اور) پاش پاش ہو جاتا اللہ کے خوف سے ۔ ( سورتھ الحشر ٢١)

حضرت عیسی علیہ السلام کا نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق ارشاد پاک:- ومبشرا برسول یاتی من بعدی اسمہ احمد۔ ترجمہ: اور مژدہ دینے والا ہوں ایک رسول کا جو تشریف لائے گا میرے بعد ‘ اس کا نام ( نامی) احمد ہوگا۔ ( الصف ٦)
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 102532 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More