سرخیاں آپکی جواب ہمارا

س۔سیکیورٹی ادارے سول کنٹرول میں لائے جائیں نواز شریف
ج۔ایسی زحمتیں آپکو اپنے دور میں یاد کیوں نہیں رہتیں؟

س۔ حکومت امریکی تابعداری چھوڑ دے سربراہ ن لیگ
ج۔کیونکہ اس شغل میں لیگیوں کا کوئی توڑ نہیں

س۔ خیرات پر پلنے والے کبھی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے شہباز شریف
ج بالکل درست فرق یہ ہے کہ آپکے کشکول پر ہیرے جواہرات گڑھے ہوتے ہیں۔

س۔صدر کے دو عہدوں پر پابندی لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ۔ خبر
ج۔ فیصلہ سنتے ہی مولوی جسٹس مشتاق مرحوم شدت سے یاد آرہے ہیں

س۔دہشت گردی سے پاکستان کے وجود کو خطرہ ہے۔امریکہ
ج۔ مگر اآکی سینہ زوری وحشت بربریت نے روئے ارض کو جہنم بنا دیا ویل ڈن

س۔زرداری اور گیلانی کے حکم پر ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا جنرل شجاع پاشا
ج مگر لتاڑ رائیونڈ کے مغلیہ محلات کی نکلتی رہی منافقت زندہ باد

س۔ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں چیف منسٹر پنجاب
ج۔ جیسے جرنیلوں سے سیاسی تربیت قرض اتارو ملک سنوارو سکیم اور ہیوی مینڈیٹ

س۔صدر وزیراعظم ملاقات قومی اسمبلی کی قرارداد پر سفیروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
ج مگر وہی ہوگا جو منظور انکل سام ہوگا۔

س۔ملا عمر پاکستان میں ہوا تو تمام آپشن پر غور کریں گے۔وائٹ ہاؤس
ج۔ اسامہ اور ملا عمر کی ہلاکت کے بعد بھی کامیابی کا امکان صفر فیصد ہے۔
Rauf Amir Papa Beryar
About the Author: Rauf Amir Papa Beryar Read More Articles by Rauf Amir Papa Beryar: 204 Articles with 129221 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.