صبح بخیر(۱)!

 گزشتہ ماہ کے دوران دوستوں کو بھیجے گئے برقی پیغامات ملاحظہ ہوں۔
(۱) اے اﷲ ! بخش دے میرے سب گناہوں کو ، تھوڑے ہوں یا بہت ، اگلے ہوں یا پچھلے ، پوشیدہ ہوں یا علانیہ۔
(۲) ہر خوشی کے پیچھے درد ، جدوجہد اور مصیبت ہوتی ہے۔
(۳) دوسروں کے لئے دعا مانگنا خدمت ہے اور خدمت سے خدا ملتا ہے۔
(۴) نیک لوگوں کی صحبت سے ہمیشہ بھلائی حاصل ہوتی ہے کیوں کہ ہوا پھولوں میں سے گزرتی ہے تو وہ بھی خوش بو دار ہوجاتی ہے۔
(۵) بعض دفعہ الفاظ سے زیادہ خاموشی میں وضاحت ہوتی ہے۔
(۶) جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے قتل ہوتے ہیں۔
(۷) اور جلدی کرو اپنے رب کی مغفرت اور جنت کی طرف ، جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
(۸) خوشی آپس میں بانٹنے سے اس طرح بڑھتی ہے جس طرح زمین میں بویا ہوا بیج فصل بناتا ہے۔
(۹) ضرورت مند کی جائز حاجت کو پورا کرنا ایک مہینے کے اعتکاف سے بہتر ہے۔
(۱۰) روئے زمین پر ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو دکھ ، تکلیف ، فریب ، دھوکہ اور اذیت تو لوگوں کو دیتے ہیں اور معافی اﷲ سے مانگتے ہیں۔
(۱۱) ماں کی اصل خوب صورتی اس کی محبت میں ہوتی ہے۔
(۱۲) جب آدمی میں غور و فکر کا مادہ پیدا ہوجائے تو اسے ہر چیز میں عبرتیں نظر آتیں ہیں۔
(۱۳) جو لوگ صبر کرتے ہیں ، اﷲ انہیں بے انتہا اجر عطا فرماتے ہیں۔
(۱۴) محتاجوں سے مال خریدنا صدقہ سے بہتر ہے۔
(۱۵) اے ایمان والو! اﷲ کا خوب ذکر کیا کرو۔
(۱۶) سب سے افضل مشغلہ علم میں اضافہ کرنا ہے۔
(۱۷) ہر چیز کی ایک عزت ہے اور دل کی عزت یہ ہے کہ وہ اپنے رب سے راضی ہو۔
(۱۸) دنیا میں سب سے پیاری چیز ماں ہے۔
(۱۹) اہل اﷲ کی مجلس سے کوئی بھی خالی از مفاد نہیں رہتا ۔
(۲۰) غصہ عقل کو کھا جاتا ہے اور جھوٹ رزق کو کھا جاتا ہے۔
(۲۱) اے اﷲ ! میری عزت کے لئے یہی کافی ہے کہ میں تیرا بندہ ہوں اور میرے فخر کے لئے یہی کافی ہے کہ تو میرا پروردگار ہے۔
(۲۲) دعا اپنی حیثیت دیکھ کر نہیں بلکہ اپنے رب کی شان دیکھ کر مانگو، بے شک وہ عظیم اور عالی شان ہے۔
(۲۳) بے شک ہماری ہر تدبیر سے اﷲ کی حکمت بہت بلند و بالا ہے۔
(۲۴) نیکیوں کی طرف جلدی کرو۔
(۲۵) انسان کی ساری دولت اس کی خوبیاں ہیں۔
( ۲۶) فاصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا جب یادیں خوش گوار ہوں ۔
(۲۷) اور ہم تمہیں سختی میں اور آسودگی میں آزمائش کے طور پر مبتلا کرتے ہیں۔
(۲۸) انسان کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ اپنے نفس پر غالب آجائے۔
(۲۹) اپنی ضرورتوں کو محدود کرلینا ہی دولت مندی ہے۔
(۳۰) مطالعہ غم اور اُداسی کا بہترین علاج ہے۔
اُمید ہے آپ کو میری یہ ادنیٰ کاوش پسند آئی ہوگی۔آپ بھی اپنے دوست احباب کو یاد کیا کریں اور اُن کا خیال رکھا کریں کیوں بقول حفیظ ہوشیار پوری کے ’’ دوست ملتا ہے بڑی مشکل سے‘‘ ، پس ان کی قدر کریں ۔ اﷲ ہم سب کا ہامی و ناصر ہو۔ امین ۔
( تحریر : پروفیسر شوکت اﷲ )

 

Prof Shoukat Ullah
About the Author: Prof Shoukat Ullah Read More Articles by Prof Shoukat Ullah: 205 Articles with 266438 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.