کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط لازم ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں وحشت طاری ہوگئی ہے ۔لوگوں میں خوف و ڈر بڑھتا جارہا ہے۔ پوری دنیا اس وائرس کے لپیٹ میں ہے۔ آج کل بس یہی خبریں گردش کرتی نظر آرہی ہے۔ چاہے وہ نیوز ہو یا لوگوں کے درمیان گفتگو۔آج کل بس یہی خبریں گردش کرتی نظر آرہی ہیں۔ آج کل لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ ہہت سی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جسکی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کی آمدنی زیادہ نہیں ہو پارہی ہے۔ جو لوگ روز کی آمدنی سے اپنا گھر چلاتے ہیں وہ عوام اس لاک ڈاؤن سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ لاک ڈاؤن زیادہ دن ہونے کی صورت میں اپنے گھروں سے مجبوری کی وجہ سے نکل رہے ہیں۔ جہاں ان غریب لوگوں کی صورتحال ہے وہاں ہم۔ ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کو سڑکوں پر دیکھ رہے ہیں جو بلا فضول اپنے گھروں سے نکل رہے ہیں۔ بل وجہ وائرس کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں ۔ کچھ لوگ اس سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ معاملات کچھ نہیں ہیں۔ میڈیا بڑہا چڑہا کر بتا رہا ہے۔ مختلف ممالک اور پاکستان کا جائزہ ہمارے سامنے ہیں اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ یہاں کیسز میں بہت کمی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ ہاری کچھ عوام اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے ہماری حکومت اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے بہتر اقدامات لے رہی ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے اور سرکاری اسپتالو سمیت پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں اور مزید اس کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات لیے جارہے ہیں۔ جبکہ اس کے علاؤہ متعدد مقامات پر عارضی اسپتال بنائے گئے ہیں۔عوام کو چاہیئے کہ وہ احتیاط کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
مہوش عباسی۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Mehwish Abbasi
About the Author: Mehwish Abbasi Read More Articles by Mehwish Abbasi: 10 Articles with 10806 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.