نواقضُ السلام : 9. کچھ لوگوں کو شریعت سے باہر کام کرنے کی اجازت ہے.

نواں وہ عمل جس سے انسان دائرِ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے. یعنی اسلام سے نکل جاتا ہے. دائرِ اسلام سے خارج کرنے والے اعمال کو نواقضُ السلام بھی کہتے ہیں. اور یہ تمام مسلمانوں کو معلوم ہونے چاہیں بعض لوگ غصّے میں آجاتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کے بس جنّت کا ٹھیکا تو تم نے لیا ہے. ہم ان سے کہتے ہیں بھائی اگر آپ دین کا علم حاصل نہیں کرو گے تو آپ کو کیسے معلوم ہوگا کے کون سا عمل صحیح ہے اور کون سا غلط؟ اس لئے علم حاصل کرنا چاہے تاکہ ہم گمراہی سے بچ جائیں. ان شاء اللہ.

9. - جو شخص یہ مانتا ہے اور اس بات پر پختہ یقین رکهتا ہے کہ کچھ لوگوں کو شریعت كے قانون یعنی اسلامی قانون سے باہر کام کرنے اور زندگی گزارنے کی اجازت ہے (وہ قوانین جو اللہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر نازل کيے ہیں) ، پھر ایسا شخص دائر اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ، کیونکہ اللہ کا فرمان ہے:

وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴿٨٥﴾

ترجمه: جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا

(سورة آل عمران: 3 آيت: 85)

الله ہمیں اپنی زندگیوں میں عام طور پر اور ہمارے حکّام اور عدالتوں کو الله کے دین کے مطابق قرآن اور سنتہ کے امور کو سامنے رکهتے ہوئے قوانین کو مسلمان ملکوں میں مرتب کرنے اور نافذ کرنے کی آگاہی عطاء فرمائے، اور توفیق بھی دے، اللهم آمين. البتہ یاد رہے کے اگر کوئی شخص دینِ اسلام کے مخالف امور انجام دے تو توبہ کا دروازہ موت تک یا توبہ کے دروازے بند ہونے تک كهلا ہے اور الله تعالى یقیناً واپس پلٹنے والی کی توبہ قبول کرنے والا ہے.
 

Manhaj As Salaf
About the Author: Manhaj As Salaf Read More Articles by Manhaj As Salaf: 291 Articles with 412549 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.