معروف کالم نگار محترم سید عارف نوناری کی دوکتابوں "ریڈ کراس اور انسانیت "، "گھر کا بھیدی "کی گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب رونمائی

سید عارف نوناری صاحب میرے بہت اچھے دوست ہیں اور انتہائی شریف انسان بھی ہیں کچھ دن پہلے میری ان سے ایک ہوٹل میں شاعرہ کرن وقار کی بیٹی آئمہ وقار کی سالگرہ کی تقریب میں ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے اپنی دو کتابوں کی تقریب رونمائی میں آنے کی دعوت دی جسے میں نے بخوشی قبول کر لیا اور آنے کا وعدہ بھی کیا آخر دس مارچ کا دن بھی آ گیا جس روز ان کی دو کتابوں ریڈ کراس اور انسانیت اور گھر کا بھیدی کی تقریب رونمائی گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت گورنر پنجاب محترم چوہدری محمد سرو صاحب نے کی اس کے علاوہ مہمان خصوصی میں معروف کالم نگار محترم مجیب الرحمن شامی صاحب،سابق ڈی جی پلاک محترمہ صغریٰ صدف صاحبہ،محترم مظہر برلاس صاحب ، محترم سجاد میر صاحب ،محترم عبدالقادر طاہر صاحب اورمحترم ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب تھے محترم طارق عزیز صاحب ،محترم ناصر بشیر صاحب ،محترم سعادت سعید صاحب ، محترم ڈاکٹر امجد طفیل صاحب ،محترم گل نوخیز اختر صاحب ،محترمہ رابعہ رحمان صاحبہ،محترم ایثار رانا صاحب اور معروف اداکار و شاعر محترم راشد محمود صاحب نے سید عارف نوناری کی شخصیت اور کتابوں پر روشی ڈالی تقریب کی نقابت کے فرائض محترم نواز کھرل صاحب اور محترمہ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق صاحبہ نے بخوبی انجام دیے اس کے علاوہ مجھ راقم سمیت کئی معروف کالم نگاروں ،شاعروں، صحافیوں اور دیگر خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ان میں محترمہ کرن وقار صاحبہ،محترمہ حسن بانو صاحبہ،محترمہ نبیلہ طارق صاحبہ،محترم محمد لطیف کھوکھر صاحب،محترم نوید مرزا صاحب،محترم تیمور صاحب،محترمہ فریدہ شاہ صاحبہ،محترم شعیب مرزاصاحب ،محترمہ سید ثمینہ صاحبہ ،محمد اقبال ناصر صاحب،اطہر حسن اعوان صاحب،سید صغیر شاہ،گل حسین شاہ،مصطفیٰ کمال صاحب،ابرار ندیم صاحب،ایم آر شاہد،عتیق انور راجہ صاحب،ناصف اعوان صاحب،نزیر انبالوی صاحب،منور سلطانہ بٹ صاحبہ،اعجاز رضوی صاحب،اعتبار ساجد صاحب،حسیب پاشا صاحب،اعجاز فیروز صاحب،چوہدری ریاض مسعود صاحب،بینا گوئیندی،ضیا الحق نقشبندی صاحب،صوبیہ خان نیازی،صبح صادق،نواب برکات صاحب،وسیم عالم صاحب،توفیق الرحمن صاحب،حافظ سلمان طارق صاحب،توقیر احمد شریفی،غلام مرتضیٰ باجوہ،عبدلقادر طاہر صاحب، اورمحترم احمد نصراﷲ صاحب قابل ذکر ہیں۔

ریڈ کراس اور انسانیت جیسی کتاب نیکی کا جذبہ پیدا کرنے اور عوام کو نیکی کی جانب راغب کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔مصنف نے اس کتاب کو تحریر کر کے اپنے کھاتے میں بے شمار نیکیاں جمع کر لی ہیں جب کہ دوسری کتاب گھر کا بھیدی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے جس میں مؤثر تحریروں کے ذریعے ملک کے بعض اہم موضوعات پر مثبت انداز میں لکھا ہے مصنف میرے بہت اچھے دوست ہیں ان کی دوسری کتابیں بھی میں پڑھ چکا ہوں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے موضوعات کو شامل کیا جائے جس پر پہلے کسی نے نہ لکھا ہو یہ ان کی انفرادیت ہے جو ان کو دوسروں سے الگ کرتی ہے ان کے موضوع اچھوتے ہوتے ہیں اور ان پر ان کی مکمل گرفت بھی ہوتی ہے جو قاری کو پڑھنے پر مجبور کر دیتی ہے امید کرتا ہوں کہ یہ اسی طرح ملکی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے تا کہ ملک اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے ملک و قوم کو ایسے ہی سچے لکھاریوں کی ضرورت ہے ۔

" لکھاری ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جو معاشرہ کی اصلاح اور حکومتوں کو درست سمت لے کر جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملک کے معروف کالم نگار سید عارف نوناری صاحب کی دو کتابوں "ریڈ کراس اور انسانیت" اور "گھر کا بھیدی" کی تقریب رونمائی میں کیاـ"انہوں نے کہا کہ یہاں بہت قابل قدر ملک کے معروف صحافی ،کالم نگار ،دانشوراور محقق بیٹھے ہوئے ہیں جو میرے لیے قابل احترام ہیں پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ آپ لوگوں نے راہنمائی کی ہے اور ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لئے اپنے قلم کے ذریعے معاشرہ میں مثبت کردار ادا کیا ہے آج ملک کے معروف کالم نگار سید عارف نوناری معاشرہ کی اصلاح کے لئے اچھے کالم نگار اور لکھاری مانے جاتے ہیں ان کی تحریروں میں مثبت سوچ اور اصلاحی پہلو نمایاں ملتے ہیں۔ریڈکراس اور انسانیت اردو کی پہلی کتاب ہے جو شائع ہوئی اس کا اعزاز بھی سید عارف نوناری ہی کو جاتا ہے میرے لیے باعث افتخار ہے کہ میں ریڈ کریسنٹ پنجاب کے صدر کی حیثیت سے اس کتاب کی تقریب رونمائی کی صدارت کر رہا ہوں۔"

آخر میں مصنف نے تقریب میں آئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ خوبصورت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی تقریب کے آخر میں شرکاء کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ایسی تقریبات میں آپ کی ملاقات دوستوں سے ہو جاتی ہے اس کے علاوہ سینیئرز سے بھی آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے میں ایسی تقریبات کو کھبی بھی مس نہیں کرتا اور اپنے دوستوں کی دعوت کو قبول کرتا ہوں تا کہ مجھے بھی کچھ سیکھنے کاموقع مل جائے اور میں بہت کچھ سیکھ کر آتا ہوں ۔

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1845950 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More