سرائیکی دنیا کا ایک ستارہ

 تحریر۔ساجدہ چوہدری(سرگودھا)
جس نے اپنی محنت ہمت خداداد صلاحیت کے بل بوتے پر بہت کم عرصے میں اپنی آواز کی جادوگری سے دنیا کو اپنا اسیر بنا لیا جی ہاں میں بات کر رہی ہوں ضلع میانوالی کے مشہور سرائیکی فنکار شفائاﷲ خان روکھڑی صاحب کے صاحبزادے زیشان خان روکھڑی کی جن کا جنم 22 فروری کو پنجاب کے معروف ضلع میانوالی میں ہوا انہوں نے ابتدائی تعلیم سرگودھا شہر سے اور بعد ازاں اسلام آباد سے تعلیم مکمل کی 2016 میں انہوں نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا جہاں بہت کم عرصے میں انہوں نے شہرے کی بلندیوں کو چھو لیا ذیشان خان روکھڑی ایک کم عمر نوجوان ہونے کے باوجود بڑے بڑے فنکاروں میں شمار رکھتے ہیں ان کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے انکی آواز کا جادو نہ صرف سرائیکی اور پنجابی طبقے تک محدود رہا بلکے پاکستان کے شہری طبقہ بھی انہیں بہت پسند کرنے لگا ہے ۔ذیشان خان روکھڑی کو پسند کرنے کی ایک وجہ انکی نرم مزاجی کم گوئی اور عوام کیلیے انکا عزت و احترام کو بھی مانا جاتا ہے انکے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کے اکثر دیکھنے کو ملتا ہے انڈسٹری کا کوئی ستارا ہو یا گلوکاری کی دنیا سے تھوڑی عزت اور شہرت ملنے پر ہر شخص اپنی زبان اپنا لہجہ فخر اور غرور سے بلند کر لیتا ہے مگر زیشان خان روکھڑی اتنی کم عمری میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہو یا ویسے وقت نکال کر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ محوگفتگو نظر آتے ہیں انکی نظر میں اپنے فین کی بہت قدر ہے وہ ہرجگہ اپنے فینز کو لے کر پرجوش نظر اتے ہیں یہ ہی وجہ ہے اﷲ رب العزت نے انہیں بہت نوازا ہے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں ان کے لئے بے پناہ محبت اور دعائیں موجود ہیں ۔
دعا کی صورت میں تیری خاطر
جو میرے ہونٹوں سے لفظ نکلے
انہی کے بدلے وہ مہربان رب
جب جب بھی تیرا نصیب لکھے
عروج لکھے، کمال لکھے
کبھی نہ حرف زوال لکھے
خوشیاں لکھے وہ ڈھیر ساری
اور تیری عمر دراز لکھے
سالگرہ مبارک
میری دعا ہے یہ عزتیں یہ محبتیں یہ شہرت ہمیشہ زیشان خان روکھڑی کا نصیب ٹھیرے اﷲ رب العزت انہیں بہت ساری کامیابیوں سے نوازے امین ۔میری طرف سے اور بہت سارے دوسرے فین دوستوں کی طرف سے ذیشان خان روکھڑی کو جنم دن بہت بہت مبارک ہو ہمیشہ سلامت رہیں امین
اے جہان گلوکاری کے روشن ستارے
جنم دن پر تمہاری خاطر
میرے لب پہ دعا ٹھہری
سورج سا روشن مقدر ملے
زوال سارے مٹائے مولا
بے شمار لکھے سکون تمہارا
نہ پڑیواسطہ اندھیری راہ سے
آسان ہو ہر منزل مسافتوں میں
تمہاری خاطر خدا لکھے
عروج سارے کمال سارے
 

M M Ali
About the Author: M M Ali Read More Articles by M M Ali: 12 Articles with 8690 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.