غیبت

غیبت اور چغلخوری جن لوگوں کا مشغلہ ہوتا ہے وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ ان کے نتاہج کتنے خطرناک ہو سکتے ہیں یہ اتنی بری چیزیں ہیں کہ جن کا شمار کبیرہ گناؤں میں ہوتا ہےاسلام میں ایسا کرنے والوں کے لیے سخت وعید آئی ہیں غیبت یہ ہے کہ آپ اپنے بھائیوں کی ان باتوں کا تذکرہ کریں جنہیں وہ نا پسند کرتے ہوں حالانکہ مسلمان کا یہ شیوہ ہونا چاہیے کہ اس کس دل میں بھائی کی محبت ہواس کہ خلاف اگر کوئی بات سنے تو اس کا دفاع کرے۔ غیبت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ غیبت کرنے والے کو اپنے مسلمان بھائی جس کی وہ غیبت کر رہا ہے اس سے نفرت اور حسد کرتا ہےغیبت کرنے والے کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا مومنوں کے اوصاف بیان کرتے ہوئے رب العزت کا فرمان ہے کہ۔۔۔ مومن آپس میں ایک دوسرے کے دوست اور ولی ہوتے ہیں۔۔۔اے غیبت کرنے والے چغلخوراگر تم اپنے بھائی کی غیبت کرو گے تو لوگ تمہاری باتوں پر حسن ظن رکھتے ہوئے تمہارے بھائی سے نفرت کریں گے اور الله میاں فرماتے ہیں۔۔۔ تم میں سے بعض بعض کی غیبت نہ کرے کیا تم میں سے کوئی شخص اپنے مرے ہوئے بھاہئ کا گوشت کھانا پسند کرے گا۔۔۔۔۔۔

جب الله نے ہمیں سختی سے اس بات سے منع فرمایا ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس بات سے اجتناب کریں اور دوسروں کو بھی اس بات سے منع کریں ۔ ویسے یہ موضوع تو بڑا طویل ہے مگر میں انہی باتوں پہ اکتفا کروں گا خدا کرے اس مبارک ماہ میں ہم سب کی جائز خواہشات پوری ہوں آمین
M.Asghar
About the Author: M.Asghar Read More Articles by M.Asghar: 5 Articles with 6873 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.