بسنت ہے زندگی!

زندگی ایک بسنت کی طرح ہے اور ہم سب مختلف سطحوں پر، ہوا میں تیرتی ہوئی پتنگیں! ہم پتنگوں کی اڑان کو پرکھتی ہوئی لوگوں کی نظریں مختلف پتنگوں میں کیے جانے والے موازنے اور غرور و طنز کے قہقہے، سبھی اس بسنت کا حصہ ہیں. ان پرکھنے والے لوگوں کی نظریں صرف ہوا میں تیرتی پتنگوں کی سطحوں اور بلندیوں تک ہیں. یہ لوگ، ہر پتنگ سے جڑی ڈور، پتنگ اڑانے والے کی صلاحیت اور ہوا کے رخ کو نظر انداز کر دیتے ہیں. بس کامیابی کا ایک پیمانہ بنا لیتے ہیں اور ہر ایک کو اس سے ماپنے میں لگے رہتے ہیں.

سب کی زندگی ایک سی کہاں ہوتی ہے؟ سب کے حالات و کیفیات یکساں نہیں! سب کو ایک سے مواقع بھی میسر نہیں آتے. کوئی میدان میں کھڑا پتنگ اڑا رہا ہے تو کوئی بلند عمارت کی چھت پر. کہیں ہوا کا رخ خوشگوار ہے اور کہیں غیر مناسب. ایسے میں ساری پتنگیں، لوگوں کے بنائے ہوئے اسٹینڈرڈ پوائنٹ تک نہیں پہنچ سکتیں. Success کی تعریف جو ہم لوگوں نے سیٹ کر دی ہے، اس میں ان تمام حقائق کو زیرِ نظر لا کر لچک پیدا کرنے کی شدید ضرورت ہے!
 

Muqadas Majeed
About the Author: Muqadas Majeed Read More Articles by Muqadas Majeed: 17 Articles with 12615 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.