صدر، وزیراعظم اور گدھا

بچپن میں ایک کہانی پڑھا کرتے تھے، جس میں ایک باپ بیٹا اور گدھے کا تذکرہ تھا، قصہ یہ تھا کہ باپ بیٹا، اپنے گدھے کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ راستے میں ایک شخص ملا جس نے انہیں دیکھتے ہی کہا کہ بیوقوفی کی انتہا ہے، گدھا موجود ہے اور باپ بیٹا پیدل چل رہے ہیں۔ یہ سننا تھا کہ باپ نے بیٹے کو گدھے پر سوار کر دیا۔ کچھ آگے چلے تو ایک اور شخص ملا، جس نے اعتراض کیا کہ بہت بے غیرت بیٹا ہے باپ چل رہا ھے اور خود گدھے پر سوار ہے۔ یہ سنتے ہی، بیٹے کی غیرت نے جوش مارا اور اس نے باپ کو گدھے پر بٹھایا اور خود پیدل چلنے لگا۔ کچھ آگے چلے تو ایک اور مہربان ٹکر گیا اور باپ کو کوسنے لگا کہ بچہ پیدل اور باپ سوار۔۔۔۔۔ سلسلہ چلتا رھا اور جب باپ بیٹا گھر پہنچے تو ان دونوں نے گدھا اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھا تھا۔

مطلب، جو شخص ہر کسی کی سن کر عمل کرتا ہے، آخر میں گدھا اپنے کاندھوں پر اٹھاتا ھے۔

اب ایک نظر آج کی سیاست پر ہو جائے، تو معلوم ھوتا ھے، باپ بیٹا بقدر صدر و وزیر اعظم ، گدھا بقدر حکومت اور لوگ بقدر اپوزیشن، حکومت کے اتحادی اور بیرونی طاقتیں۔

آج کل صدر، وزیر اعظم محض حکومت بچانے کے لئے اقدامات کر رہے ھیں۔ ابھی اپوزیشن کی تنقید کم نہ تھی کہ حکومت کی اتحادی پارٹیز بھی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیتی ہیں اور یہ ایسا ہتھیار ہے جس کے سامنے حکومت بے بس ہو جاتی ھے اور گدھے کے ساتھ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتی ھے۔ اور یہی حال یا شاید بدتر بیرونی دباؤ سے ہو جاتا ہے۔جس کی کئی مثالیں موجود ہیں پر کم وقت میں تذکرہ ناممکن ہے۔

یہ حال صرف ھمارے ھاں نہیں بلکہ دنیا بھر کی جمہوریت کا یہی حال ہے، شاید اس سے بہت سے لوگوں اور ممالک کے مقاصد پورے ہوتے ھوں۔ اس سے یہ بات بھی سمجھ آتی ہے کہ فوجی حکومت کا اقتدار لمبا اور مستحکم اس لئے ہوتا ھے کہ وہ ہر شخص کے لئے فیصلے نہیں بدلتی۔۔۔۔ ایک فیصلے کے بعد اس کے نتائج کے لئے کوشاں رہتی ہے اور بے جا کسی ادارے یا پارٹی کے دباؤ میں نہیں آتی۔ جس کا نتیجہ اچھی فو جی حکومت کے بدلے اچھا اور برے کے بدلے برا ملتا ھے۔

کاش ھمیں ایسے حکمران ملیں جو گدھے کو گدھے کی جگہ استعمال کریں، اور کسی (اندرونی و بیرونی) دباؤ کہ بجائے اپنے فیصلے خود کریں اور صحیح سمت میں کریں۔

آمین ثم آمین
M. Daar
About the Author: M. Daar Read More Articles by M. Daar: 6 Articles with 4596 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.