ضیاء القرآن سے ۔ قسط ١٨

دیوار چین ‘ شہنشاہ شین ہوانگ ٹی نے ٢١٤ قبل مسیح میں شمال مشرقی میدانوں کے وحشی قبائل سے بچنے کی غرض سے تعمیر کرائی تھی جو ١٥ سو میل لمبی ہے اور دس برسوں میں مکمل ہوئی ( بحوالہ سورتھ الکہف ۔ جلد سوم صفحہ ٤٩)

اللہ تعالیٰ نے حضرت ذکریا علیہ السلام کو حضرت یحیی کے پیدا ہونے کی بشارت پر پورا یقین نہ کرنے کی پاداش میں یہ نشانی بتائی کہ وہ اپنے بچہ ( حضرت یحیی علیہ السلام) کی پیدائش کے قریب تین دن تک صحت یابی کے باوجود بول نہ پائیں گے ( سورتھ مریم آیت ١٠)

ہر رسول کا نبی ہونا ضروری ہے لیکن ہر نبی کا رسول ہونا ضروری نہیں ۔ رسول وہ ہوتا ہے جو صاحب شرعیت ہو یا کسی سابقہ رسول کی شرعیت دے کر کسی نئی قوم کی ہدایت کے لئے بھیجا جائے جس طرح حضرت اسماعیل علیہ السلام ( سورتھ مریم آیت ٥١)

بحوالہ ‘ رب زدنی علما‘ ۔ علم لدنی اسے کہا جاتا ہے جو کسبی نہ ہو بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی دین ہو( طہ ١١٤)

ان السموات والارض کانتا رتقا ففتقنہما۔ ( آسمان اور زمین آپس میں ملے ہوئے تھے پھر ہم نےالگ الگ کر دیا) الانبیا ٣٠

رسول اللہ تعالٰی علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ آپ قیامت کے دن ان تین مقامات میں سے ایک جگہ ضرور ہوں گے ‘ پل صراط ‘ میزان اور حوض کوثر۔ صفحہ ١٧٠ جلد سوم
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 102522 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More