کورنگی روڈ

کورنگی روڈ کراچی کے مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک ہے۔ یہ رپورٹ اس کے تعارف پر مبنی ہے

فاران مسجد۔ CSD. kPT Chowrangi۔نادرا میگا سنٹر۔ گورا قبرستان ۔ گول مسجد۔ tabba ہارٹ انسٹیٹوٹ۔ نیشنل میڈیکل سنٹر۔

کورنگی روڈ کا شمار شہر قائد کے صاف ستھرے، کشادہ اور خوبصورت سڑکوں میں ہوتا ہے۔ یہ سڑک شاہراہِ فیصل پر ایف ٹی سی بلڈنگ کے قریب سے شروع ہوکر ملیر ندی سے ہوتا ہوا کورنگی کراسنگ سے جا نکلتی ہے۔ دوسری جانب یہ سڑک جام صادق علی پل کے ذریعے ملیر ندی کو کراس کرکے کورنگی انڈسٹریل ایریا سے جا ملتی ہے۔ اس سڑک پر کئی اہم عمارات بھی واقع ہیں۔ شاہراہ فیصل سے یہ سڑک جیسے ہی شروع ہوتی ہے تو اس کے بائیں جانب انتہائی خوبصورت مسجد فاران مسجد کے نام سے واقع ہے۔ سڑک پھر تھوڑا سا آگے جاکر دائیں جانب مسیحی قبرستان واقع ہے۔ واضح رہے کہ یہ قبرستان دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ اور برطانوی فوجیوں کے لیے بنایا گیا تھا لیکن بعد میں عام مسیحی افراد بھی اس میں دفنائے جانے لگے۔ اس قبرستان کے سامنے روڈ کے بائیں جانب نیشنل انشورنس کمپنی کا عمارت موجود ہے۔ گورا قبرستان سے ذرا سا آگے CSD واقع ہے۔ کالاپل سے ہوتے ہوئے یہ سڑک ڈی ایچ اے میں داخل ہوجاتی ہے۔ یہاں سیدھے ہاتھ پر منفرد طرز تعمیر کا شاہکار طوبی مسجد(گول مسجد) پورے شان کے ساتھ دور سے نظر آتا ہے۔ ڈاکٹر بابر حمیدچوہدری کا ڈیزائین کردہ یہ مسجد دیکھتے ہی بندہ اس کے سحر میں کھوجاتاہے۔ اسی روڈ پر efu انشورنس کا بلڈنگ جبکہ نجی اسپتال نیشنل میڈیکل سنٹر بھی بائیں جانب واقع ہیں۔ دل کا مشہور اسپتال Tabba ہارٹ انسٹیٹیوٹ روڈ کے دائی جانب ایستادہ ہے۔ مشہور شاپنگ مال گولڈ مارک بھی یہی واقع ہے۔اس خوبصورت سڑک پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کے چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرنے والا میگا سینٹر بھی کورنگی روڈ پر واقع ہے۔ اس کے علاوہ اس شاہراہ پر کئی دیگر کمرشل اور ریذیڈنشل یونٹس موجود ہیں۔
 

Saeed ullah Saeed
About the Author: Saeed ullah Saeed Read More Articles by Saeed ullah Saeed: 112 Articles with 105334 views سعیداللہ سعید کا تعلق ضلع بٹگرام کے گاوں سکرگاہ بالا سے ہے۔ موصوف اردو کالم نگار ہے اور پشتو میں شاعری بھی کرتے ہیں۔ مختلف قومی اخبارات اور نیوز ویب س.. View More