پیار کا مطلب

آج کل بہت سارے لوگ کہ رہے ہوتے مجھے فلاں سے پیار ہو گیا فلاں میرے دل میں اتر گی۔میں اسکے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انتہائی معذرت سے تلخ حقیقت سے پردہ اٹھاتا هوں کہ لوگوں نے سارے نہیں صرف کچھ لوگوں نے حوس کا نام پیار رکھ لیا ہے۔

آج کل پیار کا مطلب ہے۔
جسم حاضر ہے کھیل شروع کریں۔

ریپ

السلام و علیکم
آج کل بہت سارے لوگ کہہ رہے ہوتے مجھے فلاں سے پیار ہو گیا فلاں میرے دل میں اتر گئی۔میں اسکے بغیر نہیں رہ سکتا۔ انتہائی معذرت سے تلخ حقیقت سے پردہ اٹھاتا هوں کہ لوگوں نے سارے نہیں صرف کچھ لوگوں نے حوس کا نام پیار رکھ لیا ہے۔

آج کل پیار کا مطلب ہے۔
جسم حاضر ہے کھیل شروع کریں۔

کسی کا جنسی استحصال کر کے بات کرتے ہو مجھے پیار ہے۔پیار کا مطلب بھی پتہ ہے۔پیار جذبات احساسات کا نام ہے۔ ایک دوسرے کی حفاظت و عزت کرنے کا نام ہے۔ایک دوسرے کے لیے جینے مرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا یہ ہے محبت یہ ہے پیار ۔

کسی کی عزت کے ساتھ کھیلنا اس کا استعمال کرنا اور پھر لوگوں کے سامنے اسکی تذلیل کرنا کہاں کا پیار ہے۔

اس پیار محبت کے کھیل تماشے پر اتنا کہنا ضروری سمجھتا هوں کہ قصور لڑکا لڑکی دونوں کا ہوتا ہے کیوں کہ تالی ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے نا کہ ایک ہاتھ سے مگر زیادہ ذلالت اور بدنامی لڑکی کی ہوتی ہے اس لیے میں ایک لڑکی سے صرف یہ سوال کرنا چاہوں گا کہ جب آپ کو کوئی خواب دیکھاے کیوں آپ آنکھ بند کر کے لبیک کہ دیتی ہیں؟؟؟آپ کو نہیں پتہ آپ کے والد کی پگڑی کی عزت و عظمت کیا ہے؟؟؟ پھر اس سے بھی بڑی بات کہ ہوٹل میں ماں باپ سے چوری ڈیٹ کے لیے چلی جاتی ھیں۔۔۔پھر سیلفی ویڈیوز وغیرہ بنتاتی ھیں۔۔۔۔۔اپنے والد اور والدہ کی عزت و عظمت پر اس پیار کو قیاس کرتی ھیں جس کا کوئی سر پیر نہیں؟؟؟ پھر وہی آپ کی بناای سیلفیاں ویڈیوز جب بلیک میل کا روپ دھار لیں پھر آپ کو عزت اور ویمن رائٹس حفاظت اور پتہ نہیں کون کون سے حقوق یاد آجاتے ھیں۔۔۔میں مجبور هوں۔۔۔۔میری مدد کرو۔۔۔میری عزت کا سوال ہے۔۔۔میرے والدین کسی کو منہ دیکھا نے کے قابل نہیں رہے۔۔۔اس کا کون ذمہ دار ہے؟؟؟بتائیں کس کی وجہ سے یہ حالات معرض وجود میں اے؟؟؟ کس نے اپنے ماں باپ کو رولایا؟؟؟ کیا بدنامی کا داغ لے کر ساری زندگی سر اٹھا کر عزت و شان والی زندگی گزار پائیں گی؟؟؟کیا لوگ ہمارا معاشرہ آپ کو طعن و طنز کرنے سے باز رہے گا؟؟؟میں اپنی تمام بہنوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کروں گا کہ لڑکوں کا کچھ نہیں ہے انہوں نے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لینا ہے اپنی سکون کی زندگی گزارنے کے لیے۔انھیں معاشرہ بھی سپورٹ کردے گا لوگ بھی اسکا ساتھ دیں گے مگر اپکا کیا۔۔۔۔۔یہ گرل فرینڈ بواے فرینڈ والے چکر سے باہر نکلیں حقیقت کی دنیا کچھ اور ہے۔
 

Muhammad Sanwal Abbas
About the Author: Muhammad Sanwal Abbas Read More Articles by Muhammad Sanwal Abbas: 2 Articles with 1558 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.