ڈینگی کا مرض اور ایم ایس ٹی ایچ کیو کلرسیداں ڈاکٹر ہمایوں انور میر کا کردار

 ڈینگی کا مرض اس وقت خطر ناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے پنجاب حکومت اس کے خاتمے کیلیئے بہت سے عملی اقدامات عمل میں لا رہی ہے اس حوالے پنجاب کے تمام سرکاری محکموں بلخصوص محکمہ صحت کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے محکمہ صحت ڈینگی سے نمٹنے کیلیئے دن رات ایک کیئے ہوئے ہے ہر جہگہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو ڈینگی کی خطر ناک صورتحال سے نمٹنے کیلیئے ہر وقت تیار کھڑی رہتی ہیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر عمدرآمد کرتے ہوئے ڈینگی انتظامات کے حوالے سے تمام سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاران کی چھٹیاں لینے پر وقتی طور پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے پنجاب بھر کی یو سیز مکی سطح پر ڈینگی سے بچاؤ کی اھتیاطی تدابیر بتانے کیلیئے سیکریٹریز صاھبان اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اتوار کے روز پنجاب بھر کی یونین کونسلز میں اس حوالے سے خصوصی میٹنگز منعقد کی گئی ہیں جن میں یو سیز کے عوام کو اس مرض سے بچنے کیلیئے خصوصی حفاظتی اقدامات سے آگاہی فراہم کی گئی ہے اور وہاں پر اس حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے ہیں حکومت پنجاب محکمہ صحت نے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے خسوصی وارڈز قائم کر دی ہیں جن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ملک کے دیگر حصوں کی طرح تحصیل کلرسیداں میں بھی کچھ افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں اس حوالے سے بروز بدھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں جانے کا اتفاق ہوا اور اس ہسپتال کے ایم ایس محترم ڈ اکٹر ہمایوں انور میر سے ملاقات ہوئی انہوں نے میرے دریافت کرنے پر بتایا کہ ڈینگی سے گھبرانے کی ہر گز ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی سخت ضرورت ہے ڈینگی بخار مخصوص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری ہے جو قابلِ علاج ہے۔ یہ بخار ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جس کی ابھی تک کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے۔ یہ مرض پاکستان میں کچھ زیادہ پرانا نہیں بلکہ دنیا کے تقریباً 100 ممالک اس کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسے ممالک جہاں بارش زیادہ ہوتی ہے اور موسم گرما کا دورانیہ بھی زیادہ ہوتا ہے وہاں یہ بیماری زیادہ پھیلتی ہے علامت کی صورت میں قریبی مرکز صحت, سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں- ہر مریض کو داخلہ کی ضرورت نہیں ہوتی- ڈاکٹر کے معائنہ اور ہدایت پر عمل کے بعد صحت یابی یقینی ہے اس کا مرض تشخیص ہوجائے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ڈینگی قابل علاج ہے اس کے بعد ہم نے ہسپتال میں داخل ڈینگی کے مریضوں سے ملاقات کی مریضوں کی حالت دیکھ کر بڑی خوشی حاصل ہوئی کیوں کہ مریض دن بدن صحت یاب ہوتے دکھائی دیئے ہیں داخلے کے وقت ان کی حالت کچھ اور تھی اور اب کچھ دن علاج کے بعد ان کی حالت بہت بہتر محسوس کی گئی ہے ٹی ایچ کیو کلرسیداں اس وقت ڈینگی کے حوالے سے بلکل الرٹ ہے اور دن رات ان کے علاج و معالجے پر توجہ دی جا رہی ہے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر خود بھی ڈینگی سے متاثرہ افراد کو چیک کر رہے ہیں اور ان کو خصوصی علاج مہیا کرنے میں پیش پیش ہیں انہوں نے ہسپتال کے عملہ کی چھٹیاں بند کر دی ہیں جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ ڈینگی سے متعلق اگر کوئی بھی ایشو درپیش آ جائے تو فوری طور پر اس پر قابو پایا جائے ڈینگی کے مریضوں کو بروقت علاج فراہم کرنے کیلیئے انہوں نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں اور تمام عملے کو ہر وقت ہسپتال میں موجود رہنے کے احکامات دے رکھے ہیں مذکورہ ہسپتال میں ایم ایس کی خسوصی دلچسپی کے باعث ڈینگی کے مریضوں کیلیئے ہر قسم کی ادویات اور علاج موجود ہے کسی بھی مریض کو اس حوالے سی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے ایم ایس ذاتی طور پر ڈینگی کے مریضوں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر رہے ہیں اور ان کی رپورٹس چیک کر رہے ہیں اور متعلقہ ڈاکٹرز کو نئی ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں ٹی ایچ کیو کلرسیداں کے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف ڈینگی سمیت ہر طرح کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی سعی میں لگے ہوئے ہیں ڈاکٹر ہمایوں انور میر اس مہارت کے ساتھ ڈینگی سے نمٹ رہے ہیں کہ دوسرے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ان سے اس حوالے مشورے و تجاویز مانگ رہے ہیں جو وہ خوشی سے ان کو دے رہے ہیں اور یہ بات پورے وثوق سے کہہی جا سکتی ہے کہ جس طرح ا ایم ایس ،ڈاکٹرز ،و دیگر سٹاف نے شب و روز محنت کر کے ہسپتال ھذا کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پنجاب کا نمبر ون ہسپتال بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے بلکل اس طرح وہ یہ بات بھی ثابت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گئے کہ یہ ہسپتال ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کرنے میں نمبر ون ہی رہا ہے کیوں کہ ایم ایس ڈاکٹر ہمایوں انور میر کا شمار ایسے قابل افسران و ماہرین صحت میں ہوتا ہے جو اس قسم کے درپیش چیلینجوں سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں اور جس طرح پنجاب حکومت نے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلیئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے انشاء اﷲ یہ مرض بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 146394 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.