افطار کے وقت کی دعا

افطار کا بیان: جب غروبِ آفتاب کا یقین ہو جائے‘ اِفطار کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے-نہ سائرن کا اِنتظار کیجئے‘ نہ اَذان کا۔ فوراً کوئی چیز کھا یا پی لیجئے مگر کھجور یا چھوہارہ یا پانی سے افطار کرنا سُنت ہے کھجور کھا کر یا پانی پی لینے کے بعد یہ دعا پڑھئے (افطار کی دُعا عُموما“ قبل از افطار پڑھنے کا رواج ہے مگر امام اہلسنت مولٰینا شاہ احمد رضا خان علیہ رحمتہ الرحمٰن نے فتاویٰ رضویہ ج ١٠ ص ٦٣١ میں اپنی تحقیق یہی پیش کی ہے کہ دُعاء اِفطارکے بعد پڑھی جائے) اِفطار کی دُعا ترجمہ: اے اللہ عزوجل میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ ہی پر بھروسہ کیا اور تیرے دیئے ہوئے رِزق سے افطار کیا
 
١- حضرت سیدنا سہل بِن سعد رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ بحر و برکے بادشاہ، دو عالم کے شہنشاہ، اُمت کے خیر خواہ، آمنہ کے مہر و ماہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں،“ہمیشہ لوگ خیر کے ساتھ رہیں گے جب تک اِفطار میں جلدی کرینگے-“ صحیح بُخاری ج١ ص٦٤٥
٢- سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار ، شہنشاہِ ابرار صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشادِ مُشکبار ہے: “میری اُمت میری سُنت پر رہے گی جب تک اِفطار میں سِتاروں کا اِنتِظار نہ کرے-“ الاحسان بترتیب صحیح اِبن حبان ج٥ ص٢٠٩
٣- حضرت سیدنا ابو ہُریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے رِوایت ہے، سلطانِ دو جہان، مدینے کے سلطان، رحمتِ عالمیان، سرورِ ذیشان صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں، اللہ عزوجل نے فرمایا:“میرے بندوں میں مجھے زیادہ پیارہ وہ ہے جو اِفطار میں جلدی کرتا ہے-“ ترمذی ج ٢ ص ١٦٤
Tariq Hayat
About the Author: Tariq Hayat Read More Articles by Tariq Hayat: 5 Articles with 8485 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.