شجرکاری ملکی سرمایہ۔کرکٹر عبدالقادر کا خصوصی پیغام

لاہور ہائی کورٹ نے سر سبز پاکستان کے حوالے سے گزشتہ دنوں ایک فیصلہ جاری کیا جس میں قرار دیا گیا کہ ایک گھر میں دو درخت لگانا لازمی ہو گا۔درخت نہ لگانے والی سوسائٹی کا نقشہ منظور نہیں کیا جائے گا۔شجرکاری میں حصہ نہ لینے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی کا روائی ہو گی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درختوں پر نمبر لگانا اور ان کی دیکھ بھال کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہداری ہو گی ۔تمام محکمے کے افسران درخت لگانے کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کریں گے۔

تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں اور پارکنگ سمیت عوامی مقامات پر بھی درخت لگائے جائیں گے۔ درخت لگانے اور کاٹنے کیلئے لازمی ہو گا کہ متعلقہ محکمے سے رجوع کیاجائے۔

گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جس تیزی سے درختوں کو کاٹا گیا اور سر سبز زرعی زمینوں کو رہائشی اور دیگر کمرشک مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا ہے اُس انسانی زندگی کیلئے صحت مندانہ ماحول ختم ہو کر رہ گیا ہے۔آکسیجن میں کمی،گرمی اور آلودگی کی اہم وجہ درختوں کی کمی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے پی کے میں اپنی صوبائی حکومت کے دوران سے ہی شجرکاری پر بھرپور زور دے رہے ہیں گو کہ ناقدین اُن کے شجرکاری مہم کے تحت درخت لگانے کی تعداد کے دعوؤں سے متفق نہیں ۔حالانکہ غور کیا جائے تو یہ اُنکی نہیں بلکہ ناقدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے اثر رسوخ سے درخت لگواتے رہیں۔

عمران خان بحیثیت وزیراعظم پاکستان اب بھی شجرکاری کی مہم پر زور دے رہے ہیں اور اس ہی سلسلے میں جب ایک ملاقات پاکستان کے مشہور انٹرنیشنل کرکٹر اور لیگ سپن باؤلر عبدالقادر صاحب سے 14ِاگست سے پہلے ہوئی تو اُنھوں نے صرف 14اگست کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ ہر وقت شجرکاری کی مہم کو جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔بلکہ اُنھوں نے قوم کو کیا پیغام دیا مزید آپ ویڈیو سے جان سکتے ہیں۔
 

Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 204 Articles with 310427 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More