چھوڑ دو اب الزام تراشی

آج کل پاکستان کی سیاست کی بہت بری حالت ھے۔ تمام جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتی ھیں۔ اس وقت ھمارا ملک تباہی کے کنارے کھڑا ھے اور قرضوں میں ڈوب رھا ھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز جو ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں ھیں۔ وہ الزام تراشی کی سیاست کو فروغ دے رھی ھیں۔ اس ملک کا ھر بندہ مہنگائی سے پریشان ھے۔ غریب تو ایک وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتا۔ وہ تو خودکشیاں کر رھا ھے۔ پاکستان کی انڈسٹری تباہ ھو چکی ھے۔ حکومت سے بہتر سیکورٹی پلان تیار نھیں ھو سکا۔ کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ھے۔ جس کی سرپرستی غیرملکی ایجنسیاں کر رہی ھیں۔ امریکا وزیرستان میں ڈرون حملے کر رہا ھے۔ ھر چوتھے روز کوئی نا کوئی دھشتگردی کی واردات ھورہی ھے۔ ھمارے ملک کی حالت اس وقت تک ٹھیک نھیں ھو سکتی جب تک ھمارے سیاستدان الزام تراشی کی سیاست چھوڑ کر مل کر بیٹھے گئے نھیں اور عوام کے مسائل حل کریں گے نھیں اور ھم دعا کرتے ھیں کہ الله ھمارے ملک کو عزت اور کامرانی عطا فرمائے ۔

آمین
Shadab Bashir Sahi
About the Author: Shadab Bashir Sahi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.