واہ رے لوٹے تیری قسمت

آخر کار پنجاب حکومت نے پی پی پی کے وفاقی وزراء کو وفاقی کابینہ سے نکال باہر کیا ۔چونکہ پی پی پی جناب میا ں محمد نواز شریف کی طرف سے پیش کیے گئے دس نکاتی ایجنڈے کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔کچھ لو گوں کا خیال تھا کہ میاں صاحب بھولی بسر ی عوام کو محض تسلی دینے کے لیے یہ اقدامات اٹھا رہے ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں ہوا۔کیونکہ اب میاں صا حب کی پارٹی ماضی کی غلطیوں کا کفارہ ادا کرنے کی ہر ممکن کو شش کر رہی ہے اور مسائل کے حل کو جلد از جلد عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی کو شش میں ہے۔مفاہمت کے دھوکے میں مسلم لیگ نے کئی بار پی پی پی سے دھوکے کھائے لیکن اب وہ سمجھ دار ہو گئے ہیں اور سمجھ داری کا ثبوت صوبائی کابینہ کی توڑ کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

موجودہ حکومت عومی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔مہنگائی کا طوفان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ۔اشیاء ضروریا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں پھر بھی حکومتی مزے لو ٹنے کے خواہش مند ہے۔ایسے وزراء کو جو عوامی مسائل حل کرنے میں پچھلے تین سالو ں سے ناکام ہیں ان کو خود ہی وزارتیں چھوڑ کر گھر چلا جانا چاہیے تھا مگر ایسا ہمارے ملک میں نہیں ہوتا بلکہ ایسا تو ان ممالک میں ہو تا ہے جن ممالک میں باعزت اور باضمیر لوگ بستے ہوں۔تذلیل کی انتہا ہے کہ صوبائی وزرا جو خود کو عوامی نمائندے کہلواتے ہیں وہ پنجاب اسمبلی کے باہر ایک دوسرے کے ساتھ لوٹا ۔۔۔لوٹا کھیل رہے ہیں۔ واہ رے لوٹے تیری قسمت۔۔۔۔!

انوکھی بات یہ کہ لوگ لوٹے کو لے کر اَشنان خانو ں کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے پیارے پیارے وزراء ہاتھوں میں لوٹے لے کر پنجاب اسمبلی میں حاضری دینے گئے۔جن میں ہماری خواتین وزراء بھی شامل حال رہیں۔کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر اسمبلی کے باہر کو ئی خاتوں گلوکارہ یہ گنگنا رہی ہوتی کہ ’لوٹا ۔۔لوٹا کردی وے میں آپے لوٹا ہو ئی۔۔۔۔۔!صرف یہی نہیں بلکہ ان میں سے چند وزراء کے ہاتھوں میں جوتے میاں بھی مسکراتے ہوئے پائے گئے ۔

جناب پرویز الٰہی کے لئے پنجاب کابینہ کا ٹوٹ جانا ایک کھیل تماشا ہے چونکہ بقول ان کے پنجاب میں تو کھیل اب شروع ہو ا ہے۔اب عوام دیکھ رہے ہیں کہ اس تماشا میں کو ن بازی لے جاتا ہے۔سیاسی دغا بازی میں تو سبھی ماہر ہیں مگر دیکھنا یہ ہے کہ عوامی مسا ئل حل کرنے میں کو ن سنجیدہ ہے اور عوام کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہو تا ہے۔
Muhammad Qamar Iqbal Kamal
About the Author: Muhammad Qamar Iqbal Kamal Read More Articles by Muhammad Qamar Iqbal Kamal: 13 Articles with 14176 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.