احتساب_اور_جج

احتساب_اور_جج

ایک بات سمجھ سے باہر اس ملک میں اگر کوئی کرپشن کرتے ہوئے پکڑا جائے تو ابھی اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہوتا ہی نہی کہ اس ملک میں بیٹھے فسادی غدار چور ضمیر فروش پہلے ہی اس کی حمایت میں سامنے آجاتے ہیں اور آکر کہ دیتے ہیں کہ جس کے خلاف تحقیات کی جارہی ہیں یہی شخص بے گناہ ہے اور اس کے خلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں جن کا کوئی وجود نہیں ۔۔۔!!!

ارے کیسے وجود نہی دال میں کچھ کالا ہو تو ہی تو دال کو چھانا جاتا ہے نا ہے اگر دال صاف ستھری ہو تو چھاننے کی کیا ضرورت ۔۔۔؟؟؟

آج ہماری ریاست میں ان سب معاشی دہشتگردوں کی صفائی جاری ہے جن کی وجہ سے آج عوام کی زندگی اتنی تنگ ہو چکی ہے کہ عوام جینے کے بجائے خود کشی کرنے پر اتر آئی ہے آج جو ٹیکس ہم دے رہے ہیں یہ انہی معاشی دہشتگردوں کی وجہ سے دینا پڑھ رہا ہے جنہوں نے کئیں کئیں سال اربوں کھربوں کے مالک ہونے کے باوجود ایک روپیہ ٹیکس ادا نہی کیا اس کے باوجود یہ لوگ اس ملک کو اور لوٹنا چاہتے ہیں اس ملک میں مزید فساد خون خرابا کرنے پر تلے بیھٹے ہیں میری نظر میں ایسے لوگوں کی جگہ ریاست کے کسی عہدے پر نہی بلکہ جیل ہے اور جیل سے سیدھا سزائے موت ۔۔۔!!!

آج جو لوگ بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی حمایت کر رہے ہیں کہ یہ بے قصور ہے حکومت نے بلاوجہ ان پر کیس دائر کیے ہیں وہی لوگ کچھ ماہ پہلے نواز شریف کے بارے میں بھی یہ ہی کہتے تھے اور آج زرداری کی گرفتاری پر بھی کہتے ہیں تمام کیسز سیاسی ہیں ٹھیک ہے میں مان لیتا ہوں کہ نواز زرداری پر دائر کردہ تمام کیسز سیاسی ہیں تو کونسا نواز یا زرداری نے اپنی جائیدادوں کی تمام تفصیلات عدالت عظمی کے سامنے رکھیں کونسا قوم کو بتایا گیا کہ ان کے باپ نے انہے ان جائیدادوں سے نوازا یہ پھر انکی ماؤں نے یہ جائدادیں جہیز میں لائیں عوام اور عدالت کو جائیدادوں سے متعلق ایک بھی قابل غور ثبوت نہی دکھایا گیا صرف زبانی اور جعلی دستاویزات عدالتوں میں جمع کرائیں گئی اور میڈیا پر بیٹھ کر آئے روز انکے حواری اپنے آقاؤں کو زبان کے سہارے بے گناہ کہتے ہیں۔۔۔!!!!

تو پھر کیا جو کچھ آج میڈیا پر آکر ن لیگی پی پی پی کے حواریوں کی جانب سے اپنے آقاؤں کے لیے کہا جاتا ہے ان کا اس کے پاس کیا ثبوت ہے اگر ثبوت کے تو عدالت کو چھوڑیں میڈیا کے سامنے رکھیں کیوں نہی رکھتے کہیں نا ہم بے گناہ ہیں یہ رہے ثبوت عوام خود دیکھے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں اور ادارے اور حکومت ہمارے ساتھ ظلم کر رہے ہیں تو یقین جانیں سب سے پہلے ان کے حق میں بات کروں گا ۔۔۔۔!!!

دوسرا میں مخاطب ہوں اس وکلاء برادری سے جو جسٹس فائز عیسیٰ کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی ہو بہو نواز اور زرداری کی طرح بہرونے ملک جائیدادیں موجود ہیں تم لوگوں کو شرم نہی آتی جس قانون کی حفاظت تمہارے زمے ہے اسی قانون کی دھجیاں اڑائے پھر رہے ہو اس ملک کی عوام کو ایک جج کی کرپشن چھپانے کے لیے گمراہ کر رہے ہو تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ تمہارے باپ جسٹس فائز عیسیٰ نے کرپشن نہی کی ثبوت ہے تو رکھو عوام کے سامنے اس ملک میں ایک جج کے احتساب پر ہڑتال کرنے والے کون ہوتے ہو تم تمہارا کام انصاف دلانا ہے انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانا نہی جو کام آج اس ملک معاشی دہشتگردوں کے حواری کر رہے وہ کام آج تم جیسے پڑھے لکھے طبقے کو کرتا پایا جائے یاد رکھو تمہے پڑھا لکھا طبقہ نہی کہا جائے بلکہ معاشی دہشتگردوں کا حمایتی کہا جائے گا جو حقیقت میں خود ایک معاشی دہشتگرد ہیں اور فائز عیسیٰ کا بھی کام ہے کہ وہ تم جیسے لوگوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے عدالت اور نیب کا سامنہ کرے اگر دائر کردہ تمام کیسز جھوٹے نکلتے ہیں تو عدالت کہتی ہے آپ کو باعزت بری کیا جاتا ہے اور فائز عیسیٰ ہتک عزت کا نوٹس جاری کر کے اپنے اثاثوں میں مزید اضافہ کر سکتا ہے ۔۔۔!!!!

جسٹس فائز عیسیٰ کا معاملہ عدالت اور اس ملک کا کرپشن سے متعلق ادارہ #نیب دیکھ رہا ہے اور عدالت اور نیب دونوں اس ریاست کے ادارے ہیں اور کوئی بھی ان اداروں کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کرے گا مطلب اس نے ریاست کے خلاف مہم جوئی کی ہے اور ریاست سے بڑھ کوئی نہی ریاست جانتی ہیں تم جیسے دو کوڑی کے ضمیر فروش وکیلوں سے کیسے نبٹنا ہے لحاظہ اس طرح کے فضول کاموں سے نا اپنا نقصان کرو نا ریاست کا وقت برباد کرو جس ملک کا نمک کھاتے ہو اس ملک کو آگے بڑھنے دو اور یہ ہی اس ملک کے کھائے نمک سے وفاداری کا ثبوت ہے ۔۔۔!!!

محب وطن عوام سے گزارش ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے میڈیا پر آکر بات کرنے والوں پر کان نا دھریں جائیں آج اس ملک کے ادارے مظبوط ہو رہے ہیں قانون کی بالادستی کو مظبوط کیا جارہا ہے بہت جلد حکومت میں موجود وہ شخصیات جو کرپشن میں ملوث پائی گئی ہیں قانون کی گرفت میں ہوں گی آج ملک گیر صفائی جاری ہے لحاظہ اس مہم کے ساتھ چلیں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں آج وقت ہے پاکستان کو راستے پر چلانے کا اور یہ لمحہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے بہت قیمتی بہت اہم ہے ۔۔۔۔!!!

وسلام ۔۔۔!!!

پاکستان کی بیٹی
شفق کاظمی
 

Shafaq kazmi
About the Author: Shafaq kazmi Read More Articles by Shafaq kazmi: 110 Articles with 136254 views Follow me on Instagram
Shafaqkazmiofficial1
Fb page
Shafaq kazmi-The writer
Email I'd
[email protected]
.. View More