جماعت اسلامی کیوں متحدہ کی اتنی دشمن ہے

جماعت اسلامی کے کیس میں وجوہات بہت واضح ہیں کہ جماعت اسلامی کیوں متحدہ کی اتنی دشمن ہے۔

1. 80 کی دھائی سے قبل کراچی کے الیکشنز میں بہت سی سیٹیں جماعت اسلامی کو ملتی تھیں۔ مگر ایم کیو ایم نے پیدا ہو کر سب سے زیادہ جماعت اسلامی کے ووٹ بینک کو متاثر کیا اور وہ کراچی میں ایسی خوار ہوئی کہ پھر اسے کراچی حیدر آباد میں الیکشنز میں ایک بھی سیٹ نہیں مل پائی۔

2. اور پھر دوسرا بڑا اہم مسئلہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم مکمل طور پر لیفٹ کی جماعت ہے جبکہ جماعت اسلامی مکمل طور پر رائیٹ کی اور طالبان اور دیگر تکفیری گروہوں کی حمایت کرتی ہے، جبکہ متحدہ سے بڑھ کر طالبان اور ان دیگر تکفیری گروہوں کے خلاف کوئی اور جماعت احتجاج کرتی ہے اور نہ مخالفت۔ چنانچہ نظریاتی طور پر ان دونوں پارٹیوں میں بعد المشرقین پایا جاتا ہے۔

چنانچہ سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ جماعت اسلامی انکے اتنے مخالف کیوں ہے۔
Qasim Mansoori
About the Author: Qasim Mansoori Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.