سچ بتاؤں یا جھوٹ

تھوڑی دیر پہلے اس کے شوہر کا آفس سے فون آیا تھا – اس نے پوچھا کہ آج کیا پکایا ہے اس کے بعد کہا کہ ہنی کو جلدی سلا دینا- ہنی ان کا پانچ چھ سال کا بیٹا تھا- وہ اسے لے کر لیٹی اور تھپک کر سلانے لگی- ہنی غنودگی میں تھا اسے کچھ یاد آیا تو پوچھا "امی آپ مجھ سے زیادہ محبّت کرتی ہیں یا پاپا سے"- اس کی امی نے کہا "سچ بتاؤں یا جھوٹ؟" ہنی کی آنکھیں بالکل بند ہونے لگی تھیں، بولا "جھوٹ بتائیں- اگر سچ بتائیں گی تو پاپا کا نام لیں گی"-

Mukhtar Ahmed
About the Author: Mukhtar Ahmed Read More Articles by Mukhtar Ahmed: 70 Articles with 123290 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.