جذبہ خدمت ویلفیئر ایسوسی ایشن

پاکستانی قوم باصلاحیت افراد پر مشتمل ہے جن میں جذبہ حب الوطنی کے ساتھ ساتھ جذبہ خدمت بھی بدرجہ اتم موجود ہے۔ یہاں ایسے ایسے گوہر نایاب ہیں جو غریب اور نا دار لوگوں کی بے لوث خدمات سر انجام دینے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔ اورنگی ٹائون کے رہائشی فراز علی صاحب بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں ۔ انکا یہ جذبہ قابل دید اور قابل تعریف ہے۔ فراز علی صاحب جذبہ خدمت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی ہیں ۔ یہ اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والا ایسا فلاحی ادارہ ہے جو محض چند لوگوں کی اپنے وطن اور اس میں رہنے والے بے سہارا لوگوں سے محبت کے دلیل ہے اور ذیادہ تر نوجوان افراد پر مشتمل ہے۔ غریب بچوں کے لئے تعلیم کی فراہمی اس تنظیم کا بنیادی مقصد ہے۔ اس کے علاوہ علاقے کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا، غریب لوگوں کے بل کلیئر کرانا، قرآنی آیات اور دیگر اسلامی صفحات کو بے ادبی سے بچانا اور دیگر خدمات انجام دینا اس کے ورکرز کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ جذبہ خدمت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے بچے مختلف اسکولوں اور کوچنگ میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ۔ جبکہ بہت جلد اپنا اسکول کھولنے کا کام آخری مراحل میں ہے۔ یہ تنظیم ان والدین کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جو مالی پریشانی کے سبب اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے محروم رکھنے پر مجبور تھے۔ کوئ بھی فلاحی ادارہ مالی معاونت کے بغیر نہیں چل سکتا۔ اس ادارے میں کام کرنے والے تمام نوکری پیشہ افراد اپنے طور پر جملہ امور کے اخراجات اٹھاتے ہیں اور باقاعدہ تحقیق کرکے مستحق لوگوں تک انکا حق پہنچایا جاتا ہے۔ اپنے لئے تو سب ہی ذندگی گزارتے ہیں مگر دوسروں کے لئے اپنی ذندگی کے قیمتی لمحات اور مہنگائی کے اس دور میں اپنا سرمایہ وقف کردینا یقینا قابل تحسین امر ہے۔ اس تنظیم کے وائس پریذیڈنٹ محمد عاقب علیم ایک ذہین اور قابل نوجوان ہیں ۔ اپنے ساتھ کام کرنے والے دیگر لڑکوں اور لڑکیوں کے بارے میں انکا کہنا ہے کہ ہم سب خدمت انسانی کے جذبہ سے سر شار ہیں اور یہی ہماری ذندگی کا نصب العین ہے۔ جہاں ٹیکنالوجی کے اس دور میں دیگر نوجوان سوشل میڈیا پر اپنے فیشن اور اسٹائلز کی پذیرائی کے منتظر رہتے ہیں وہیں ان نوجوانوں کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے۔ یہ لوگ نہ تو گلیوں کی صفائی کرنے سے گھبراتے ہیں اور نہ انجان لوگوں کی خدمت کرنے سے۔ درحقیقت یہ دنیا فانی ہے مگر نیکی اور بھلائی کی یہ ترغیب بقائے انسانی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لئے نیکی کے اس کارخیر میں جتنا حصہ لیا جائے کم ہے۔اس ایسوسی ایشن کے بانی فراز علی صاحب کا کہنا ہے کہ انہونے چھوٹے پیمانے پر یہ کام شروع کیا تھا مگر دیکھتے ہی دیکھتے اس میں لوگ شامل ہوتے گئے اور یہ قافلہ بن گیا۔ جبکہ لوگوں کی ضرورتیں بھی وسیع پیمانے پر ان لوگوں سے وابستہ ہوتی جارہی ہیں ۔ جس کے لئے اضافیفنڈز درکار ہیں ۔اس ضمن میں مخیر حضرات ہی انکی مدد کرسکتے۔ فراز علی صاحب نے محب وطن پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جذبہ خدمت کے ساتھ مل کر کام کریں اور ذیادہ سے ذیادہ ڈونیشن دیں تاکہ جذبہ خدمتویلفیئر ایسوسی ایشن اپنے مشن کو آگے بڑھا سکے۔اللہ پاک خدمت خلق کے اس جذبہ سے ہم سب کو سرشار کرے اور نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔
[email protected]
 

Sana Waheed
About the Author: Sana Waheed Read More Articles by Sana Waheed: 25 Articles with 35893 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.