میں پاکستان 🇵🇰 سے محبت کروں لیکن کیوں؟

میں پاکستان⁦🇵🇰⁩ سے محبت کروں لیکن کیوں؟

السلام علیکم

کل رات اپنے موبائل پر ایک طائرانہ نظر ڈال رہا تھا کہ ایک میسج کی اطلاع آئی۔میسج کھولا تو ایک سیاسی و انسانی حقوق کی جماعت کے ورکر کا میسج تھا جس میں اس نے مجھ سے پوچھا کہ وہ پاکستان سے محبت کیوں کرے؟

یہ سوال میرے دل کو چیر کر گزرا۔میرے دماغ میں کئی سوال و جواب دوڑنے لگے۔لیکن میں چپ رہا اور اس کے اس عجیب و غریب قسم کے سوال پر سوچتا رہا لیکن اسے جواب نہ دے سکا۔

آج میں صبح نماز کے بعد کچھ دیر لیٹا تو یہی سوال میرے دماغ میں دوبارہ گردش کرنے لگا۔کافی سوچ بچار کے بعد میں اس کا جواب دینے کا سوچا۔جو کہ میں اس پلیٹ فارم سے ساری پاکستانیوں کو دے رہا ہوں!

اسلامی جمہوریہ پاکستان⁦🇵🇰⁩ بائیس کروڑ لوگوں کا ایک آزاد ملک۔دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت۔بےشمار خوبیوں کا مالک۔گوادر جیسی بیش قیمت بندرگاہ کا مالک۔ایک اسلامی ریاست ۔جس کے کسی کونے میں بیٹھ کر ایک شخص سوال کوتا ہے کہ وہ پاکستان سے محبت کیوں کرے؟

میں پاکستان سے محبت کیوں نہ کروں یہ میرے ایمان کا حصہ ہے۔جس ملک کو لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہو اس سے میں محبت کیوں نہ کروں! جب میں بھارت میں اپنے مسلمان بھائیوں کا حال دیکھتا ہوں تو میری اس محبت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔شیکسپئر کہتا ہے ۔

“جو ملک سے محبت نہیں کرتا وہ کسی چیز سے محبت نہیں کرتا”

پاکستان سے محبت میری ہڈیوں میں رچی ہوئی ہے کیونکہ یہ ملک بنانے میں لاکھوں لوگوں نے اپنی قیمتی جانیں گنوائیں ہیں۔اور میری یہ محبت کسی بیان یا دعوے سے باہر ہے۔لیکن دلیل کی خاطر چند ایک مؤثر اور منطقی دلائل دوں گا

میں اپنے ملک سے اس کے بےمثال نظریہ کی وجہ سی پیار کرتا ہوں۔نقطہ نظر، خیالات،عقائد اور اصولوں کا سیٹ ہوتا ہے جو کسی بھی ملک کے لوگ زندگی میں اپنانا چاہتے ہیں۔ہم مسلمان ہیں۔ہمارا نقطہ نظر اسلام ہے۔اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ آپ ہر مسئلہ کا حل اسلام جیسے عظیم الشان مزہب سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ انسانی رویہ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ہندوستان میں اسلام ایک مزہب کی شکل میں باقی رہ سکتا تھا طرز زندگی کی شکل اختیار نہیں کرسکتا تھا۔ اپنی زندگیوں میں اسلام کو بطور انسانی زندگی و نقطہ نظر لاگو کرنے کی خاطر ہم نے یہ عظیم ملک پاکستان حاصل کیا۔اس کی تکمیل میں لاکھوں لوگوں کی جانیں گئی۔ہزاروں خواتین کی آبرو کو اچھالا گیا۔لاکھوں گھرانے ایک دوسرے سے بچھڑے۔والدین کے لخت جگر شہید ہوئے۔باپ کے سر کا جھومر یعنی بیٹی ،ناجانے کتنی بیٹیاں شہید ہوئیں۔جوان لوگوں کر بےدردی سے مارا گیا۔ناجانے کتنی خواتین بیوہ ہوئیں۔اور اس طرح سے یہ ملک پاکستان اس دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی اور آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔ہیوائس کہتا ہے

“ملک کی خاطر جان سہانی اور خوبصورت بات ہے”

پاکستان خوشبوؤں،خوابوں ،خوشیوں،جزبات اور چاہتوں کا علاقہ ہے۔یہ عظمت و شان شوکت والا علاقہ ہے۔ یہ ایسی بیمثال پاک سر زمین ہے جس میں سبزے ،ریت ، پہاڑ، دریا پھول ،پھل سردی،گرمی،خزاں،بہار اونی میمنے اور سنہری چڑیاں اور ناجانے کیا کچھ پایا جاتا ہے۔ہمارا ملک اس زمین خاص کر اسلامی ریاستوں میں ایک چمکتے ہوئے ہیرے کی مانند ہے۔پاکستان وہ ریاست ہے جو ریاست مدینہ کے بعد دوسری ریاست ہے جو اسلام کے نام اور نظریہ پر وجود میں آئی۔یہ ریاست امن پسند لوگوں کا مسکن ہے۔اسکے عوام اللہ کی برتری،بھائی چارے،اخوت،مساوات،اور فطری محبت و پیار پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں۔پاکستان اس علاقے اور کرہ ارض پر امن کا نقیب اور داعی ہے۔

میرا ملک دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو کہ ایٹمی قوت ہے۔یہ دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے۔اس کی افواج کا شمار دنیا کی بہادر اور بےمثال تجربے والی افواج میں ہوتا ہے۔ہم سے کئی گنا بڑے ملکوں کی افواج ہماری فوج کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیتے ہیں تو فخر کرتے ہیں۔پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب فوجی کاروائی کی اور اس جنگ کو جیتا۔ میرا ملک اسلام کا قلعہ ہے۔میرا ملک پاکستان اپنے دوستوں (اسلامی ممالک ) کو اخلاقی ومعاشی اور سفارتی مدد کے ساتھ فوجی مدد بھی دیتا ہے۔اس ملک کی میزائل ٹیکنالوجی کا شمار دنیا کی بہترین میزائل ٹیکنالوجی میں ہوتا ہے۔ پاکستان دنیا کا ساتویں بڑا ملک ہے جو کثیر تعداد میں ڈاکٹر اور انجینئر پیدا کرتا ہے۔یہ بےمثال ملک ہے۔یہ ملک ڈاکٹر عبداالقدیر جیسے لوگوں کا ملک ہے۔

مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔میں فخر کرتا ہوں کہ میں پاکستانی ہوں۔اور مجھے اس سے محبت ہے۔اور یہ محبت میرے ایمان کا تقاضہ ہے۔

لیکن!

لیکن آج جب میں ملک کے قبائلی علاقوں میں چلنے والی نام نہاد گمراہ کن تحریکوں کو دیکھتا ہوں تو میرا دل دکھتا ہے۔ کہ یہ لوگ اس ملک کے خلاف بات کرتے ہیں جس نے ان کو پناہ دی۔کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ بھارت ،لیبیا ،شام ، فلسطین اور عراق میں موجود مسلمانوں کا حال جانتے ہیں۔یقینا یہ نہیں جانتے اگر یہ حقیقت جان لیں تو کبھی بھی ایسی باتیں مت کریں!

میری دعا ہے کہ میرا پروردگار جو کہ کل کائنات کا مالک و خالق ہے وہ اس ملک کو تاقیامت اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین!

والسلام

M HAMMAD
About the Author: M HAMMAD Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.